0
Wednesday 12 Dec 2012 01:24

مقاومت رنگ لائی، بھکر انتظامیہ نے ملت جعفریہ کے مطالبات منظور کر لئے

مقاومت رنگ لائی، بھکر انتظامیہ نے ملت جعفریہ کے مطالبات منظور کر لئے
اسلام ٹائمز۔ ضلع بھکر کی انتظامیہ نے علم پاک کی بے حرمتی کے خلاف احتجاج کرنے والے مظاہرین کے مطالبات منظور کرتے ہوئے 5 شرپسندوں کیخلاف ایف آئی آر درج کرلی ہے، جبکہ نیا علم پاک بھی اسی جگہ پر نصب کردیا گیا ہے، آج صبح فرقہ پرست شرپسندوں نے بھکر کے علاقہ علاقہ ٹبہ سادات میں نصب ایک علم پاک کو نذر آتش کردیا جبکہ دوسرے علم کو بھی نقصان پہنچا، جس کے بعد مجلس وحدت مسلمین کے ضلعی سیکرٹری جنرل سفیر حسین شہانی اور مولانا احسان اللہ کی قیادت میں ملت جعفریہ نے کوٹلہ جام روڈ پر احتجاجی دھرنا شروع کردیا، جو صبح ساڑھے 9 بجے سے لیکر اڑھائی بجے تک جاری رہا اور اس دوران روڈ ٹریفک کیلئے بند رہی۔

بعدازاں انتظامیہ کی جانب سے مطالبات منظور کرنے کی یقین دہانی پر روڈ کو ٹریفک کیلئے کھول دیا گیا، انتظامی افسران اور شیعہ رہنماوں کے مابین مذاکرات کے بعد پولیس نے 5 شرپسندوں کیخلاف ایف آئی آر درج کرلی، جبکہ متاثرہ مقام پر اہل تشیع نے دوسرا علم پاک نصب کردیا، علاوہ ازیں کل شام تک انتظامیہ کی جانب سے علم پاک کیلئے حفاظتی جنگلہ بھی کل شام تک تعمیر کردیا جائے گا۔
خبر کا کوڈ : 220434
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش