0
Thursday 13 Dec 2012 01:32

گلگت میں دہشتگردوں کی فائرنگ، پولیس اہلکار جاں بحق، 4 شیعہ طلباء زخمی

گلگت میں دہشتگردوں کی فائرنگ، پولیس اہلکار جاں بحق، 4 شیعہ طلباء زخمی
اسلام ٹائمز۔ قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی گلگت میں شیعہ طلباء نے یوم حسین (ع) کا پروگرام منعقد کیا، جس پر تکفیری گروہ نے اثر انداز ہونے کی کوشش کی۔ یونیورسٹی انتظامیہ نے بھی یوم حسین (ع) کے پروگرام کے انعقاد میں رکاوٹ ڈالنے کی بھرپور کوشش کی، تاہم شیعہ طلباء تنظیموں کے اتحاد سے یہ پروگرام پرامن طور پر کامیابی سے ہمکنار ہوا اور طلباء کی بڑی تعداد نے اس میں شرکت کی۔ طلباء پروگرام کے بعد واپس گھروں کو لوٹ رہے تھے کہ تکفیریوں نے ان کا راستہ روکا اور روڈ کو ٹریفک کیلئے بلاک کر دیا، جس سے حالات کشیدہ ہوگئے۔ اس دوران دہشتگردوں کی طرف سے فائرنگ کی گئی، جس کے باعث ایک پولیس اہلکار موقع پر ہی شہید ہوگیا جبکہ فائرنگ کے واقعہ سے 4 شیعہ طلباء شدید زخمی ہوگئے، زخمیوں میں طالب علم ضمیر حسین کی حالت تشویشناک ہے۔

سکیورٹی فورسز کی جوابی کارروائی سے عبداللہ نامی دہشتگرد بھی ہلاک ہوگیا۔ ذرائع کے مطابق شہر کے حالات اس وقت انتہائی کشیدہ ہیں اور اس سازش میں کالعدم دہشتگرد تنظیم ٹی این اے اور ایم ایس او ملوث ہے، جو نہیں چاہتے تھے کہ یونیورسٹی میں یوم حسین (ع) کا پروگرام منعقد ہو۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اس کے علاوہ مذکورہ تنظیمیں گذشتہ رات سکوار چیتہ جیل سے فرار ہونے والے مجرم سے توجہ ہٹانا چاہتی ہیں، یہ مجرم شہید آغا ضیاءالدین رضوی کے قتل میں ملوث تھا اور گرفتار ہوا تھا۔
خبر کا کوڈ : 220757
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش