0
Friday 21 Dec 2012 00:09

آئندہ الیکشن ہم اپنی کارکردگی، عوامی جوش و خروش اور حمایت سے جیتیں گے، احسان الدین

آئندہ الیکشن ہم اپنی کارکردگی، عوامی جوش و خروش اور حمایت سے جیتیں گے، احسان الدین
اسلام ٹائمز۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) کارکنوں کی جماعت ہے اور یہ جماعت وطن عزیز کو ترقی کی راہ پر گامزن بھی کرے گی۔ آئندہ الیکشن ہم اپنی کارکردگی، عوامی جوش و خروش اور ان کی حمایت سے جیتیں گے۔ ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیرمذہبی اُمور و اوقاف حاجی احسان الدین قریشی نے بہاولپور دورہ کے دوران پاکستان مسلم لیگ (ن)کے ایم این اے چوہدری سعود مجید سے ملاقات میں کیا۔ صوبائی وزیر نے ایم این اے کو ہدایت کی کہ وہ پارٹی ورکروں سے مسلسل رابطے میں رہیں۔ پارٹی ورکرز ہی عوامی رابطہ مہم میں معاون ثابت ہوتے ہیں۔ پارٹی بھی ان کے مفادات کا خیال رکھے گی۔ اس موقع پر چوہدری سعود مجید نے انہیں بہاولپور میں پاکستان مسلم لیگ (ن)کی سیاسی صورت حال بارے بھی آگاہ کیا۔
 
صوبائی وزیر نے لودھراں کے دورے کے دوران ضلعی انتظامیہ کے افسران ای ڈی او فنانس لودھراں محمد اعظم خان، ڈی او سی احمد بشیر، ایڈیشنل کلکٹر لودھراں فخر السلام سے ملاقات کے دوران انہیں پنجاب حکومت کی جانب سے جاری ترقیاتی سکیموں پر کام کی رفتار بڑھانے کے حوالے سے ہدایات دیتے ہوئے کہاہے کہ پنجاب حکومت کے ترقیاتی کاموں میں شفافیت کو معیار بنایا گیا ہے کام کی کوالٹی پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ ناقص میٹریل کی حوصلہ شکنی کی جائے۔ کوشش کی جائے کہ ترقیاتی کام مقررہ وقت سے قبل مکمل ہوں تاکہ شہری ان کے ثمرات سے مستفید ہوسکیں۔ بعد ازاں ضلعی انتظامیہ لودھراں کے افسروں نے انہیں یقین دلایا کہ ترقیاتی کاموں کو حکومت کے معیار کے مطابق جلد از جلد مکمل کر لیا جائے گا۔
خبر کا کوڈ : 223293
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش