0
Friday 21 Dec 2012 10:36

افغانستان میں پولیس چیک پوائنٹ کے قریب بم دھماکہ، 2 اہلکاروں سمیت 7 افراد ہلاک

افغانستان میں پولیس چیک پوائنٹ کے قریب بم دھماکہ، 2 اہلکاروں سمیت 7 افراد ہلاک
اسلام ٹائمز۔ افغانستان کے جنوبی صوبے نمروز میں پولیس چیک پوائنٹ کے قریب بم دھماکہ ہوا، جسکے نتیجے میں 2 پولیس اہلکاروں سمیت 7 افراد ہلاک ہوگئے۔ حکام کے مطابق دھماکہ اس وقت ہوا جب پولیس کی گاڑی کچھ افراد کو مقدموں کی سماعت کے لئے عدالت لے جا رہی تھی، جو کہ صوبے کے دارالحکومت زارنج میں واقع ہے۔ دھماکے کے نتیجے میں 2 پولیس اہلکاروں سمیت 7 افراد ہلاک ہوگئے۔ بتایا جاتا ہے کہ چیک پوائنٹ سڑک کے کنارے واقع تھی۔ جس کی وجہ سے چیک پوائنٹ کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے۔
خبر کا کوڈ : 223348
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش