0
Sunday 23 Dec 2012 12:41

اسلامی فکر کو فروغ دیئے بغیر انسانیت کی سربلندی کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہوسکتا، نثار علی فیضی

اسلامی فکر کو فروغ دیئے بغیر انسانیت کی سربلندی کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہوسکتا، نثار علی فیضی
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین شعبہ فلاح و بہبود (خیر العمل فاؤنڈیشن) کے مرکزی مسئول نثار علی فیضی نے کہا ہے کہ سوشلزم، کمیونزم، لبرل ازم اور انسانوں کے بنائے ہوئے دیگر فرسودہ نظاموں نے انسانیت کو بدبختی، شقاوت اور تباہی و بربادی کی دلدل میں دھکیل دیا ہے، جس کی وجہ سے پوری انسانیت مایوسیوں اور محرومیوں کی لپیٹ میں ہے، آج اسلامی بیداری کے طفیل ان تمام فرسودہ نظاموں کی سانسیں اکھڑ رہی ہیں اور ہر ذی شعور یہ تسلیم کرتا ہے کہ انسانیت کو صرف اسلامی فکر ہی کمال اور سربلندی کی جانب لے جاسکتی ہے، انہوں نے ان خیالات کا اظہار یونیورسٹی آف انجیئرنگ ٹیکسلا کے امامیہ طلبہ سے بات چیت کے دوران کیا۔ نثار فیضی نے کہا کہ آج ملت تشیع کو درپیش خطرات دراصل انسانیت کے گرد منڈلانے والے خطرات ہیں، پوری دنیا میں قرآن و اہلبیت (ع) کے پیروکاروں کا خون بہایا جا رہا ہے اور انسانیت کے دشمن معصوم بچوں اور بے ضرر انسانوں کی جان کے درپے ہیں۔

نثار فیضی نے کہا کہ دنیا میں جہاں بھی مکتب قرآن و اہلبیت (ع) کے ماننے والے متحد ہوئے، وہاں اسلام اور انسان دوست قوتوں کو تقویت ملی، مجلس وحدت مسلمین پاکستان انہی ارمانوں اور آرزووں کی تکمیل کے لیے میدان عمل میں اتری اور وطن عزیز کو مسائل کی دلدل سے نکالنے کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کر ہی ہے، ہمارے ملک کی بدقسمتی یہ ہے کہ یہاں مثبت قوتوں کو آگے آنے ہی نہیں دیا گیا، مسند اقتدار پر ایک خاص طبقہ براجمان رہا، جس نے لوٹ کھسوٹ کا بازار گرم کیے رکھا، جس کے نتیجے میں عام آدمی کی زندگی کا معیار ابتری کا شکار ہوگیا۔ انہوں نے کہا کہ عوام کو مسائل کی دلدل سے نکالنے کے لیے محب وطن اور دینی جذبہ رکھنے والے طبقہ کو آگے بڑھ کر اجتماعی جدوجہد کے لیے تمام گروہی، مکتبی اور ذاتی اختلافات ختم کرکے ملکی سالمیت اور اسلام کی سربلندی کے لیے کردار ادا کرنا ہوگا۔

سیکرٹری فلاح و بہود کا کہنا تھا کہ ایم ڈبلیو ایم شہید قائد علامہ عارف حسین الحسینی کے نقش پا پر چلتے ہوئے اپنا بھرپور سیاسی کردار ادا کرے گی۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ایم ڈبلیو ایم کے پلیٹ فارم سے پورے ملک میں سیاسی عمل شروع ہوچکا ہے اور اس ضمن میں ایم ڈبلیو ایم کا شعبہ سیاسیات فعال کردار ادا کر رہا ہے، ماضی کے تجربات کی روشنی میں ایک ٹھوس سیاسی لائحہ عمل تشکیل دیا جاچکا ہے، جس کے تحت سیاست کے میدان میں مرحلہ وار امیدواروں کی کامیابی کے لیے حکمت عملی پر غور و خوض جاری ہے۔
خبر کا کوڈ : 223933
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش