0
Monday 24 Dec 2012 01:55

حکومتی ناکامی اور نااہلی نے نظام زندگی کو تباہ کرکے رکھ دیا ہے، جماعت اسلامی بلوچستان

حکومتی ناکامی اور نااہلی نے نظام زندگی کو تباہ کرکے رکھ دیا ہے، جماعت اسلامی بلوچستان

اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی بلوچستان کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ حکومتی ناکامی اور نااہلی نے نظام زندگی کو تباہ کرکے رکھ دیا ہے۔ حکومت میں شامل ہونے کے باوجود حکومتی کارکردگی پر اعتراض کرنے والے عوام کو دھوکہ دے کر آئندہ پھر قوم پر مسلط ہونے کی تیاری کر رہے ہیں۔ عوام باشعور ہیں، وہ ان کی باتوں میں نہیں آئیں گے۔ بیان میں مزید کہا گیا کہ بسوں پر فائرنگ کرکے معصوم افراد کو ناحق قتل کرنے والوں کو بے نقاب کیا جائے۔ بلوچستان حکومت میں شامل پارٹیوں نے جمہوریت کا قتل اور بلوچستان کے وسائل کو لوٹ لیا ہے۔ یہ جماعتیں قومی خزانے کی بدولت عوام کی حمایت حاصل کرنے میں ناکام ہونگی۔ عوام آئندہ الیکشن میں ووٹ کے ذریعے انہیں مسترد اور الیکشن کے بعد لوٹی ہوئی دولت کا حساب لیں گے۔

بیان میں کہا گیا کہ حکومت میں بیٹھ ہر حکومت کے خلاف بیانات دیکر قوم کو مزید بے قوف بنانے والے کرپشن، لوٹ مار، اقرباء پروری سے توبہ کرکے قوم سے معافی مانگ کر اپنے لیے سزاء تجویز کریں۔ قوم کسی صورت لٹیروں کو معاف نہیں کریگی۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ غریب صوبے کی نااہل حکومت غیر آئینی اور عوام، عدالت و رائے عامہ کا اعتماد کھو چکے ہیں۔ جماعت اسلامی عوام کو لٹیروں کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑیگی۔ ناکام اور نااہل غیر آئینی حکومت کی وجہ سے بلوچستان کے غریب غریب تر اور دو وقت کی روٹی کیلئے ترس رہے ہیں، اقرباء پروری، رشوت اور غیر آئینی بھرتیوں کی وجہ سے بے روزگار تعلیم یافتہ اور اہل نوجوان خود سوزی و خودکشی پر مجبور ہوگئے ہیں۔

خبر کا کوڈ : 224273
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش