0
Tuesday 25 Dec 2012 00:03

انڈیا، مسجد کے مسئلے پر حالات کشیدہ، مسلمانوں کی داڑھیاں منڈھوانے کی کوششیں

انڈیا، مسجد کے مسئلے پر حالات کشیدہ، مسلمانوں کی داڑھیاں منڈھوانے کی کوششیں
اسلام ٹائمز۔ بھارتی شہر حیدرآباد کے ضلع کرنول میں چند دن قبل مسلمانوں کی طرف سے ہندؤوں کو مسجد کی وقف اراضی پر مویشی باندھنے سے منع کرنے پر لڑائی جھگڑے کے بعد علاقے میں حالات سنگین صورتحال اختیار کرچکے ہیں۔ ہندو انتہا پسندوں کی جانب سے مسلمانوں کے معاشی بائیکاٹ اور قتل کی دھمکیوں پر وہ علاقہ سے ہجرت کرنے پر مجبور ہورہے ہیں۔ ہندؤوں نے اسی علاقہ میں ایک مسلمان کو زبردستی اپنی داڑھی مونڈھنے پر مجبور کردیا۔ بھارتی میڈیا کی ایک رپورٹ کے مطابق ضلع کونسل کرنول کے موضع جلیلا کے مسلمانوں نے ریاستی حکومت سے مذکورہ علاقہ میں رہنے والے مسلمانوں کی سلامتی اور تحفظ کے لئے اقدامات اٹھانے کی اپیل کی ہے۔ 

مقامی مسلمانوں محمد حسین، محمد اسماعیل، محمد عرفان، جعفر حسین اور دیگر نے بتایا کہ موضع جلیلا میں مسلمانوں کے 240 گھر ہیں جن میں سے ہر خاندان انتہائی خوف و ہراس کی حالت میں زندگی بسر کررہا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ مسلمانوں اور ہندؤوں کے درمیان لڑائی جھگڑا مسجد سے متصل کمرہ جو مسجد کی توسیع کے لئے خریدا جاچکا ہے اور وہ مسجد کے نام وقف ہے، وہاں ہندووں کو مویشی باندھنے سے منع کیا گیا تاکہ مسجد کی توسیع کی جاسکے۔ لیکن ہندو انتہا پسندوں نے نہ صرف وہاں زبردستی مویشی باندھے بلکہ مسجد کی توسیع کے عمل میں بھی رکاوٹ ڈالتے ہوئے وہاں خود اپنی طرف سے تعمیر کا کام کرنے کی کوشش کی، جس پر حالات خراب ہوئے حتیٰ کہ جھگڑے کے دوران مسجد کو آگ لگانے والے 3 حملہ آور فائرنگ سے مارے گئے۔
خبر کا کوڈ : 224531
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش