0
Saturday 29 Dec 2012 11:05

پاکستان اور بھارت کے حکمران تقسیم کشمیر کی سازشوں میں مصروف ہیں، توقیر گیلانی

پاکستان اور بھارت کے حکمران تقسیم کشمیر کی سازشوں میں مصروف ہیں، توقیر گیلانی
اسلام ٹائمز۔ جموں کشمیر لبریشن فرنٹ آزاد کشمیر گلگت بلتستان زون کے صدر ڈاکٹر توقیر گیلانی نے کہا ہے کہ تحریک آزادی کی کامیابی کےلیے ہر مکتب فکر کو اپنا کردار ادا کرنا ہو گا۔ تحریک کی کامیابی منظم جدوجہد سے ہی ممکن ہے اور وہی قومیں آزادی کی منزل سے ہمکنار ہوتی ہیں جو منظم ہوکر اور ہر طرح کے تعصبات کو بالائے طاق رکھ کر جدوجہد جاری رکھتی ہیں۔ وہ یہاں چناری میں جے کے ایل ایف کی تنظیم سازی کے موقع پر خطاب کر رہے تھے۔ 

توقیر گیلانی نے کہا کہ لبریشن فرنٹ مراعات یافتہ طبقے کی جماعت نہیں بلکہ یہ عوام کی جماعت ہے جس کی جدوجہد میں عوام نے اپنی جان و مال اور عزت و آبرو کی قربانیاں دیے کر مادر وطن کی آزادی کی تحریک کو زندہ رکھا ہوا ہے۔ انھوں نے کہا کہ تحریک آزادی کو ختم کرنے اور ریاست جموں کشمیر کی بندر بانٹ کو حتمی شکل دینے کے لیے بھارت اور پاکستان کے حکمران طبقات منافقانہ سازشوں میں مصروف ہیں اور ریاست کے دونوں حصوں میں موجود وظیفہ خور قیادت ان سازشوں کو پایہ تکمیل تک پہنچانے میں بغیر کسی حیل و حجت مدد کرنے کے لیے ہر دم تیار بیٹھی ہے۔ انھوں نے کہا کہ لبریشن فرنٹ کو ہر دور میں نقصان پہنچانے اور تحریک کی قوت کو کمزور کرنے کی سازشیں ہوتی رہی ہیں اور تمام ذمہداران اور کارکنان کا فرض ہے کہ وہ ان سازشوں پر نظر رکھیں۔
خبر کا کوڈ : 226025
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش