0
Sunday 30 Dec 2012 20:36

ملی یکجہتی کونسل خیبر پختونخوا کا تاسیسی اجلاس، سانحہ مستونگ کی شدید مذمت

ملی یکجہتی کونسل خیبر پختونخوا کا تاسیسی اجلاس، سانحہ مستونگ کی شدید مذمت
اسلام ٹائمز۔ ملی یکجہتی کونسل خیبر پختونخوا کے تاسیسی اجلاس میں مستونگ میں زائرین کے قافلہ پر خودکش حملہ کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی اور سانحہ میں 35 زائرین کی شہادت پر شدید افسوس کا اظہار کرتے ہوئے شہداء کے درجات کی بلندی کیلئے فاتحہ خوانی کی گئی۔ اجلاس کی صدارت ملی یکجہتی کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل حافظ حسین احمد نے کی جبکہ مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل ثاقب اکبر نقوی بھی ان کے ہمراہ تھے۔ ملی یکجہتی کونسل میں شامل 27 مذہبی جماعتوں کے رہنمائوں نے شرکت کی۔ اجلاس میں اسلامی تحریک پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ عارف حسین واحدی، مرکزی سیکرٹری اطلاعات زاہد علی اخونزادہ، صوبائی صدر علامہ محمد رمضان توقیر، صوبائی جنرل سیکرٹری وسیم اظہر ترابی، مجلس وحدت مسلمین کے صوبائی سیکرٹری جنرل علامہ سبیل حسن مظاہری، علامہ ارشاد علی اور علامہ سید مجتبیٰ حسین، وفاق المدارس شیعہ پاکستان کی جانب سے علامہ خورشید انور جوادی اور عابد حسین شاکری، جماعت اسلامی کی جانب سے صوبائی امیر پروفیسر محمد ابراہیم خان اور جنرل سیکرٹری شبیر احمد خان، جمعیت علماء اسلام (ف) کی جانب سے صوبائی امیر شیخ امان اللہ اور صوبائی سیکرٹری اطلاعات عبدالجلیل جان، لال مسجد اسلام آباد کے نائب خطیب عامر صدیقی سمیت مختلف دینی جماعتوں کے رہنمائوں نے شرکت کی۔ اجلاس کے دوران جب سانحہ مستونگ کی خبر ملی تو شہداء کے درجات کی بلندی کیلئے فاتحہ خوانی کی گئی۔
خبر کا کوڈ : 226549
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش