0
Wednesday 2 Jan 2013 11:14

یہود و نصاریٰ پاکستان میں لسانی اور فرقہ وارانہ فسادات چاہتے ہیں، صاحبزادہ ابوالخیر

یہود و نصاریٰ پاکستان میں لسانی اور فرقہ وارانہ فسادات چاہتے ہیں، صاحبزادہ ابوالخیر
اسلام ٹائمز۔ جمعیت علماء پاکستان کے صدر ڈاکٹر صاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیر نے ایران جانے والے زائرین کی بسوں کو مستونگ درینگڑھ میں بم دھماکوں سے اڑانے کی سخت مذمت کرتے ہوئے اسے ملک میں فرقہ وارانہ فسادات کرانے کی سازش قرار دیا ہے۔ اپنے ایک بیان میں صاحبزادہ زبیر نے کہا کہ یہود و نصاریٰ پاکستان میں لسانی اور فرقہ وارانہ فسادات کی آگ بھڑکانہ چاہتے ہیں یہی وجہ ہے کہ لسانی، نسلی اور فرقہ واریت کی بنیاد پر انسانوں کو موت کے گھاٹ اتارا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس سے قبل بھی ایران جانے والے زائرین کو بسوں سے اتار کر قتل کیا گیا مگر افسوس حکومت اب تک ان دہشت گردوں کو گرفتار نہیں کرسکی جس کی وجہ سے ان دہشت گردوں کے حوصلے بڑھے اور اب انہوں نے بم دھماکوں کے ذریعہ زائرین کی بسوں کو نشانہ بنایا ہے جس میں 35 سے زائد زائرین شہید اور 25 سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔ انہوں نے شہید اور زخمی ہونے والے افراد کے لواحقین سے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے قاتلوں کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا۔
خبر کا کوڈ : 227050
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش