0
Friday 4 Jan 2013 19:12

دہشتگردی سے نمٹنے کیلئے فوجی نظریئے کو ازسر نو تشکیل دینا ہوگا، وزیراعظم

دہشتگردی سے نمٹنے کیلئے فوجی نظریئے کو ازسر نو تشکیل دینا ہوگا، وزیراعظم
اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے عفریت سے نمٹنے کیلئے جامع حکمت عملی کے تحت کام کرنا اور فوجی نظریئے کو ازسر نو ترتیب و تشکیل دینا ہو گا، صرف فوجی کارروائی مسئلے کا حل نہیں۔ انہوں نے یہ باتیں نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی اسلام آباد میں خطاب کے دوران کہیں۔ وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کا کہنا تھا کہ ایسی تمام قوتوں کیخلاف کھڑا ہونے کی ضرورت ہے جو نظام کو پٹری سے اتارنا چاہتی ہیں، موجودہ دور میں قومی سلامتی بہت پیچیدہ اور کثیر الجہتی ہو چکی ہے، سلامتی اور خود مختاری کے تقاضے دن بدن تبدیل ہو رہے ہیں، ملک کے دشمن بے نام اور بغیر شناخت کے ہیں، جو ملکی اور سکیورٹی اداروں کو نشانہ بنا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سول اور عسکری اداروں میں موثر رابطوں کی ضرورت ہے، آئندہ نسل کے مستقبل کو محفوظ بنانے کیلئے پارلیمنٹ اور پوری قوم مسلح افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ وزیراعظم نے مزید کہا کہ جمہوری حکومت کو فخر ہے کہ اس نے دہشت گردی کے خلاف جنگ کو ملکیت دی ہے۔
خبر کا کوڈ : 228011
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش