0
Sunday 6 Jan 2013 00:09

چین نے ایران کیخلاف نئی امریکی پابندیوں کو مسترد کر دیا

چین نے ایران کیخلاف نئی امریکی پابندیوں کو مسترد کر دیا
اسلام ٹائمز۔ چین کی وزارت خارجہ کی خاتون ترجمان ہوآ چونگ یینگ نے اپنی پریس بریفنگ میں کہا ہے کہ پکن ایران کے پرامن ایٹمی پروگرام کے خلاف امریکہ کی لگائی گئی نئی پابندیوں کے خلاف ہے۔ فارس نیوز نے پریس ٹی وی کے حوالے سے خبر دی ہے کہ چینی وزارت خارجہ کی ترجمان نے بیجنگ میں خبرنگاروں کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کے ایٹمی مسئلے کے حل کے لئے ایران اور پانچ جمع ایک گروپ کے دومیان مذاکرات کا سلسلہ دوبارہ شروع ہونا چاہیئے۔ ہوآ چونگ یینگ کا کہنا تھا کہ چین ہمیشہ سے مذاکرات اور سفارتی ذرائع سے ایران کے ایٹمی مسئلے کے حل کو اس بحران کا بہترین حل سمجھتا ہے۔ امریکی صدر باراک اوباما نے گذشتہ جمعے کو ایران کے خلاف نئی پابندیوں کے قانون پر دستخط کئے ہیں۔

ایران کے سینئیر مذاکرات کار ڈاکٹر سعید جلیلی نے جمعہ کے روز نئی دہلی میں کہا ہے کہ ایران اور پانچ جمع ایک گروپ کے درمیان مذاکرات کے نئے دور کے لئے اتفاق رائے ہوگیا ہے جو کہ اس ماہ کے آخر تک ہوں گے۔ ادھر یورپی یونین کی سیاست خارجہ کی سربراہ کے ترجمان مایکل مان نے بھی کہا ہے کہ ایران کے ساتھ مذاکرات کے نئے دور پر اتفاق رائے ہوگیا ہے جو کہ اسی جنوری کے مہینے میں ہوں گے، تاہم ابھی ان مذاکرات کی تاریخ اور جگہ کا تعین نہیں ہوا۔

چین نے ایران کیخلاف نئی امریکی پابندیوں کو مسترد کر دیا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان میوا شینوائنگ نے صحافیوں کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ان کا ملک ایران کے پُرامن جوہری پروگرام کے معاملے پر اس کے خلاف پابندیوں کی ہمیشہ مخالفت کرتا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ چین ایران کے جوہری ایشو کے حل کیلئے ہمیشہ مذاکرات کا حامی رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایران کے خلاف امریکہ کی جانب سے حالیہ نئی عائد کی گئی پابندیاں انتہائی قابل مذمت ہیں اور ہم ان کی سخت مخالفت کرتے ہیں۔

دیگر ذرائع کے مطابق چین کی وزارت خارجہ نے ایک بار پھر اسلامی جمہوری ایران کے خلاف یکطرفہ اور غیر قانونی پابندیوں کی مذمت کی۔ پریس ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق چین کی وزارت خارجہ کی خاتون ترجمان نے اسلامی جمہوری ایران کے خلاف واشنگٹن کی معاندانہ پالیسیوں پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ چین ایران کے خلاف امریکہ کی بے نتیجہ اور شکست خوردہ پابندیوں کے خلاف ڈٹا ہوا ہے اور اس آزاد ملک کی حمایت کرتا ہے۔ ہوآ چونگ یینگ نے مزید کہا کہ چین ایران سمیت کسی بھی ملک کے خلاف مغرب کی یکطرفہ پابندیوں کا مخالف ہے اور ایران کے ایٹمی پروگرام کے بارے میں ایران اور پانچ جمع ایک گروپ کے مابین مذاکرات پر تاکید کرتا ہے۔ 

واضح رہے کہ امریکی صدر نے ایران کے خلاف پابندیوں کے ایک نئے قانون پر دستخط کیا ہے، امریکہ اور اسکے مغربی اتحادی اسلامی جمہوری ایران پر ایٹمی ہتھیار بنانے کے الزامات عائد کرکے ایران کے پرامن ایٹمی پروگرام کو روکنے کی کوشش کر رہے ہیں، جبکہ بین الاقوامی ایٹمی ایجنسی نے بارہا اپنی رپورٹوں میں اعلان کیا ہے کہ ایران کے پرامن ایٹمی پروگرام میں کوئی انحراف نہیں پایا گیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 228419
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش