0
Monday 7 Jan 2013 19:48

کراچی میں مسلح دہشتگردوں کی اورنگی ٹاؤن اور لیاقت آباد میں مسجد و امام بارگاہ پر فائرنگ

کراچی میں مسلح دہشتگردوں کی اورنگی ٹاؤن اور لیاقت آباد میں مسجد و امام بارگاہ پر فائرنگ
اسلام ٹائمز۔ کراچی ضلع جنوبی کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں کالعدم تنظیم سپاہ صحابہ کے کارندوں کی امام بارگاہ پر اندھا دھند فائرنگ، ٹرسٹی کی جوابی فائرنگ کے نتیجے میں ایک حملہ آور گرفتار کرلیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق اورنگی ٹاؤن سیکٹر 5E میں قائم جامع مسجد و امام بارگاہ حیدر کرار (ع) پر امریکی ڈالر خور کالعدم اسلام دشمن تنظیم سپاہ صحابہ کے کارندوں نے فائرنگ کر دی۔ اس موقع پر امام بارگاہ میں موجود ایک مسلّح ٹرسٹی نے جوابی فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں ایک حملہ آور جس کا تعلق کالعدم سپاہ صحابہ سے ہے گرفتار کرلیا گیا جبکہ دوسری جانب ضلع وسطی کے علاقے لیاقت آباد سی ایریا میں مسجد و امام بارگاہ امامیہ پر بھی دہشتگرد گروہ نے حملہ کیا۔

تفصیلات کے مطابق حملہ آور مسجد کے اندر گھس گئے اور مسجد و امام بارگاہ میں شدید توڑ پھوڑ کی اور پتھراؤ بھی کیا۔ خدا کا شکر ہے کہ کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔ حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ واضح رہے کہ کراچی میں کسی شیعہ مسجد یا امام بارگاہ پر حملے کا یہ پہلا واقعہ نہیں ہے، کچھ دن قبل نارتھ کراچی میں گودھرا کے علاقے میں امام بارگاہ شاہ کاظمین پر بھی سپاہ صحابہ کے مسلح دہشتگردوں نے حملہ کیا تھا، جسے سکیورٹی گارڈ نے ناکام بناتے ہوئے ایک حملہ آور زین کو واصل جہنم کر دیا تھا۔ اس کے علاوہ شاہ فیصل کالونی میں واقع امام بارگاہ حسینی مشن پر بھی فائرنگ کا واقعہ پیش آچکا ہے۔
خبر کا کوڈ : 228988
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش