1
0
Tuesday 15 Jan 2013 19:00

علامہ امین شہیدی کی قیادت میں ایم ڈبلیو ایم کے وفد کی ڈاکٹر طاہرالقادری کے لانگ مارچ میں شرکت

علامہ امین شہیدی کی قیادت میں ایم ڈبلیو ایم کے وفد کی ڈاکٹر طاہرالقادری کے لانگ مارچ میں شرکت
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ امین شہیدی کی قیادت میں علماء پر مشتمل نمائندہ وفد اور کارکنوں کی بڑی تعداد نے تحریک منہاج القرآن کے سربراہ ڈاکٹر طاہرالقادری کے لانگ میں شرکت کی اور ان سے اظہار یکجہتی کیا۔ عوامی تحریک کے رہنماء آغا مرتضٰی پویا نے وفد کو خوش آمدید کہا، اس موقع پر علامہ امین شہیدی کا کہنا تھا کہ مجلس وحدت مسلمین ڈاکٹر طاہرالقادری کے آئینی مطالبات کی نہ صرف حمایت کرتی ہے بلکہ حکومت سے مطالبہ کرتی ہے کہ وہ ان جائز مطالبات پر غور اور انہیں تسلیم کرے۔ انہوں نے کہا کہ بہت ہوگیا اس قوم کے ساتھ، گذشتہ پانچ برسوں میں عوامی حکومت نے قوم کو صرف لاشیں دیں، دہشتگردی میں اضافہ دیا، اور مہنگائی کے پہاڑ تلے لوگوں کو روند ڈالا۔ ہم سمجھتے ہیں کہ اب انتخاب کا وقت ہے، اس لئے انتخابی اصلاحات لائی جائیں اور نئے انتخابات کا باقاعدہ اعلان کرکے نگراں سیٹ لایا جائے، جس میں تمام اسٹیک ہولڈرز کی مشاورت کو یقینی بنایا جائے۔ وفد میں مجلس وحدت کے رکن شوری عالی علامہ احمد اقبال بہشتی، پنجاب کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ اصغر عسکری، اسلام آباد کے سیکرٹری جنرل علامہ فخر علوی بھی شامل تھے۔
خبر کا کوڈ : 231451
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

I think that MWM is representative party of Pakistani Shiite Muslims, and will make the right decisions and i say Labaik.
ہماری پیشکش