0
Tuesday 22 Jan 2013 22:43

100سے زائد افراد کے قتل میں ملوث اجمل پہاڑی کی رہائی پرسپریم کورٹ ازخود نوٹس لے، وسیم اختر

100سے زائد افراد کے قتل میں ملوث اجمل پہاڑی کی رہائی پرسپریم کورٹ ازخود نوٹس لے، وسیم اختر
اسلام ٹائمز۔ امیر جماعت اسلامی پنجاب ڈاکٹر سید وسیم اختر نے کہا ہے کہ آٹے کی مصنوعی قلت کے باعث حکمران غریبوں کے منہ سے روٹی کا نوالہ چھیننے کی کوشش کررہے ہیں۔ ناکام اور نااہل حکمرانوں نے ہر طرف اندھیر نگری شروع کررکھی ہے۔ ملک استحصالی قوتوں کی آماجگاہ بن چکا ہے۔ کامران فیصل کی موت کے حوالے سے حقائق پوری قوم کے سامنے لائے جائیں۔ انہوں نے مزیدکہاکہ کرپٹ حکمرانوں سے نجات کے لئے تمام محب وطن سیاسی، مذہبی اور دینی جماعتوں کو متفق ہوکر جدوجہد کرنی پڑے گی ورنہ زرداری ٹولہ اگلے پانچ سالوں کے لئے بھی اقتدار پر قبضہ جمالے گا۔ لانگ مارچ سے مخصوص ایجنڈے کی حامل طاقتوں کو فائدہ ہوا ہے عوام تو محض خوار ہوئے۔
 
ڈاکٹر وسیم اختر نے مزید کہا کہ کراچی میں سپریم کورٹ کے احکامات کے مطابق فوج کی نگرانی میں ووٹر لسٹوں کا کام مکمل نہ ہواتو شہر قائد ایک مرتبہ پھر بھتہ خوروں اور ٹارگٹ کلرز کے قبضے میں چلاجائے گا۔ 100 افراد کے قتل کے ملزم اجمل پہاڑی کی رہائی مفاہمت کی سیاست کا نتیجہ ہے سپریم کورٹ از خود نوٹس لے۔ انہوں نے کہاکہ صدر کے کراچی میں طویل قیام سے غیر اعلامیہ سیاسی سرگرمیوں، سٹاف کے ڈیلی اورٹریولنگ الائونس کی مد میں قومی خزانے کو روزانہ کا57لاکھ روپے کا اضافی بوجھ برداشت کرنا پڑرہا ہے۔ لوٹی ہوئی دولت واپس اور حکمرانوں کے اللے تللے ختم ہوجائیں تو آئی ایم ایف اور ورلڈ بنک سے چھٹکارہ پایاجاسکتا ہے۔ روزانہ اربوں روپے کی کرپشن لمحہ فکریہ ہے۔ ملک کرپٹ ترین عناصر کے نرغے میں ہے۔
خبر کا کوڈ : 233668
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش