0
Thursday 24 Jan 2013 22:16

کراچی میں دو بم دھماکے، ڈی ایس پی سمیت 6 افراد جاں بحق 15 زخمی

کراچی میں دو بم دھماکے، ڈی ایس پی سمیت 6 افراد جاں بحق 15 زخمی
اسلام ٹائمز۔ کراچی کے علاقے لانڈھی میں مظفر آباد کالونی کے قریب یکے بعد دیگرے دو دھماکوں میں ڈی ایس پی اور اہلکاروں سمیت 6 افراد جاں بحق اور 8 افراد زخمی ہوگئے۔ لانڈھی کے علاقے مظفر آباد کالونی میں یکے بعد دیگرے دو دھماکوں میں ڈی ایس پی اور دو اہلکاروں سمیت 6 افراد جاں بحق اور 8 افراد زخمی ہوگئے۔ لانڈھی کے علاقے مظفر آباد کالونی رات پونے آٹھ بجے کے قریب پہلا دھماکہ ہوا۔ پولیس اور امدادی ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچیں تو دوسرا دھماکہ ہوگیا۔ دھماکے میں ڈی ایس پی قائد آباد کمال خان منگھن اور ایک پولیس اہلکار شہید جبکہ ایس ایچ او قائد آباد سمیت آٹھ افراد زخمی ہوگئے، جنہیں جناح ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، جن میں سے دو زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔ جناح ہسپتال کی انتظامیہ کے مطابق دھماکوں میں 6 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق پہلا دھماکہ کچرا کنڈی میں ہوا جبکہ دوسرا دھماکہ قریب پڑے سیمنٹ کے بلاک میں نصب بم سے کیا گیا تھا۔ دونوں دھماکوں کے درمیان تقریباً دس منٹ کا وقفہ تھا۔ پولیس حکام کے مطابق دوسرا دھماکہ ریموٹ کنٹرول ڈیوائس سے کیا گیا، جس میں بال بیئرنگ کا استعمال کیا گیا تھا۔ دھماکے کا ہدف پولیس اور امدادی کارکن تھے۔ گورنر اور وزیراعلٰی سندھ نے فوری طور پر دھماکوں کی رپورٹ طلب کر لی ہے۔

دیگر ذرائع کے مطابق کراچی شرقی کے علاقے لانڈھی شیرپاوٴکالونی میں دو دھماکوں کے نتیجہ میں ڈی ایس پی اور ایس ایچ او سمیت 3 پولیس اہلکار جاں بحق ہوگئے۔ میڈیا نیوز کے مطابق پہلا دھماکہ کچرا کنڈی میں ہوا، جس کے بعد پولیس اور دیگر امدادی ٹیموں کو طلب کیا گیا۔ جوں ہی یہ امدادی ٹیمیں پولیس اور پولیس کا بم ڈسپوزل کا عملہ جائے وقوع پر پہنچا، اسی اثناء میں دوسرا بھی دھماکہ ہوا، جس کے نتیجہ میں ہلاکتیں ہوئیں اور پولیس و دیگر سکیورٹی کا عملہ متاثر ہوا۔ پہلا دھماکہ جس کی گونج دور دور تک سنی گئی، تاہم اس میں جانی نقصان نہیں ہوا تھا، تاہم دوسرے دھماکے میں ڈی ایس پی کمال خان منگھن اور سب انسپکٹر اکبر حسین سمیت 4 اہلکار جاں بحق ہوگئے، جبکہ 15 افرادزخمی ہوگئے ہیں، جناح اسپتال کی میڈیکل ڈائریکٹر ڈاکٹر سیمی جمالی کے مطابق ہلاک شدگان میں پرائیوٹ سکیورٹی گارڈ اور شہری بھی جاں بحق ہوئے ہیں۔

میڈیا نیوز کے مطابق لانڈھی شیر پاو کالونی میں کچرے کے ڈھیر میں پہلا دھماکہ ہوا تھا، جس کے بعد پولیس اور دیگر ریسکیو ادارے دھماکے کی جگہ پر پہنچے، تاہم 15 سے 20 منٹ بعد دوسرا دھماکہ ہوگیا، جو انتہائی شدید تھا۔ بظاہر یہ ٹریپ تھا جس میں جب لوگ دھماکے والی جگہ پر پہنچے تو دوسرا دھماکہ ہوگیا، دھماکے کے نتیجے میں تین گاڑیاں بھی تباہ ہوئیں، جبکہ ایک پولیس موبائل کو بھی نقصان پہنچا ہے، ابتدائی تفتیش کے مطابق دوسرے دھماکے کا مواد ایک سیمنٹ کے بلاک کے اندر نصب تھا اور میں بال بیرنگ لگائے گئے تھے، جبکہ پہلے دھماکے میں ایک کنستر استعمال کیا گیا تھا۔ پولیس اور امدادی ادارے دھماکے کے مقام پر اپنی اپنی کارروائیوں میں مصروف ہیں۔
خبر کا کوڈ : 234312
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش