0
Tuesday 29 Jan 2013 09:56

پرویز مشرف نے پنجاب میں نئے صوبوں کی حمایت کا اعلان کردیا

پرویز مشرف نے پنجاب میں نئے صوبوں کی حمایت کا اعلان کردیا
اسلام ٹائمز۔ آل پاکستان مسلم لیگ کے قائد اور سابق صدر پرویز مشرف نے پنجاب میں نئے صوبوں کی حمایت کا اعلان کردیا۔ اس بات کی تصدیق آل پاکستان مسلم لیگ کے انفارمیشن سیکریٹری سندھ محمد علی جعفری نے اپنے ایک بیان میں کی۔ آل پاکستان مسلم لیگ کے قائد اور سابق صدر پرویز مشرف نے کہا ہے کہ اس نئے صوبوں کے قیام کے ساتھ ملک میں خوشحالی آئے گی، ملک ترقی کرے گا اور ہر شخص خاص کر غریب عوام کو اس سے بڑا فائدہ حاصل ہوگا۔ ملک کی خوشحالی قوم کی خوشحالی ہے، ملک کو ترقی کی راہ پر گامزان دیکھنا میری پہلی ترجیح ہے۔

آل پاکستان مسلم لیگ سنھ کے انفارمیشن سیکریٹری محمد علی جعفری نے کہا کہ پرویز مشرف کے اس ویژن کے ساتھ ہم ان کے شانہ باشانہ کھڑے ہیں اور پوری پاکستانی قوم کو ان پر فخر ہے اور پوری قوم ان کے ساتھ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں غربت، بے روزگاری صرف آل پاکستان مسلم لیگ کے قائد اور سابق صدر پرویز مشرف ہی ختم کر سکتے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 235634
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش