0
Sunday 3 Feb 2013 04:12

میلاد مصطفی انقلاب مصطفی (ص) کی طرف سفر کرنے کا نام ہے، قاضی احمد نورانی

میلاد مصطفی انقلاب مصطفی (ص) کی طرف سفر کرنے کا نام ہے، قاضی احمد نورانی
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کراچی ڈویژن کے زیر اہتمام نشتر پارک میں منعقدہ جشن عید میلاد النبیﷺ و عظمت مصطفی کانفرنس کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے جمعیت علماء پاکستان کے مرکزی رہنماء علامہ قاضی احمد نورانی کا کہنا تھا کہ میلاد مصطفی (ص) انقلاب مصطفی (ص) کی طرف سفر کرنے کا نام ہے، یہ رسول (ص) کی شخصیت کا معجزہ ہے کہ آج اسلام تمام ادیان پر غالب ہے، جشن میلاد ایک زندہ تحریک کا نام ہے اور یہ تحریک ملک دشمن، اسلام دشمن طاغوتی طاقتوں کے منہ پر طمانچہ ہے، عشق رسول (ص) کا تقاضہ ہے کہ نبی کریم (ص) کی تعلیمات کو عام کیا جائے اور اُن کی لائی ہوئی شریعت کو عملی طور پر نافذ کیا جائے، یہی نبی کریم (ص) کی محبت کے دعوے کا عملی ثبوت ہو گا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ آج امت مسلمہ جن مسائل کا شکار ہے ان سے نجات کا واحد حل وحدت میں پوشیدہ ہے، اگر امت مسلمہ دشمن کے خلاف نبرد آزما ہونا چاہتی ہے تو اسے رسول اکرم (ص) کی سیرت کو کردار کو اپنی عمل زندگی میں نافذ کرنا ہوگا۔
خبر کا کوڈ : 236764
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش