0
Sunday 3 Feb 2013 12:33

بلوچستان میں گورنر راج کا خاتمہ کیا گیا تو اسلام آباد کی طرف لانگ مارچ کریں گے، علامہ امین شہیدی

بلوچستان میں گورنر راج کا خاتمہ کیا گیا تو اسلام آباد کی طرف لانگ مارچ کریں گے، علامہ امین شہیدی
اسلام ٹائمز۔ بلوچستان میں گورنر راج کا خاتمہ کیا گیا تو اسلام آباد کی طرف لانگ مارچ کریں گے، گورنر راج کی مخالفت کرنے والے ان مظلوم انسانوں کے بہنے والے خون کی تذلیل کر رہے ہیں، جو ناموس رسالت ﷺ کی خاطر اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرتے رہے ہیں، میلاد مصطفی ﷺ انقلاب مصطفی ﷺکی طرف سفر کرنے کا نام ہے۔ ان خیالات مقررین نے مجلس و حدت مسلمین پاکستان کراچی ڈویژن کے زیر اہتمام نشتر پارک میں منعقدہ جشن عید میلاد النبیﷺ و عظمت مصطفی کانفرنس کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ مقررین میں مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے ڈپٹی سیکرٹری علامہ امین شہیدی ،جمیعت علماء اسلام صوبہ سندھ کے رہنماء علامہ قاضی احمد نورانی، پاکستان عوامی تحریک کے رہنماء خان محمد بلوچ ، علامہ اعجاز بہشتی، علامہ مختار امامی سمیت دیگر سیاسی و مذہبی جماعتوں کے رہنما شامل تھے۔ اس موقع پر علمائے کرام سمیت مرد و خواتین کی بڑی تعداد موجود تھی۔ جلسہ میں پروفیسر سبط جعفر، شجاع رضوی، حسان قادری و دیگر منقبت خواں اور نعت خواں حضرات نے بارگاہ رسالت (ص) بھی پیش کیا۔

جلسہ سے خطاب میں مجلس و حدت مسلمین پاکستان کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ امین شہیدی نے کہا کہ بلوچستان میں گورنر راج کا خاتمہ کیا گیا تو اسلام آباد کی طرف لانگ مارچ کریں گے، گورنر راج کی مخالفت کرنے والے ان مظلوم انسانوں کے بہنے والے خون کی تذلیل کر رہے ہیں، جو ناموس رسالت ﷺ کی خاطر اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرتے رہے ہیں، کراچی میں شہید ناموس رسالت سید علی رضا تقوی (رہ) کا عصر حاضر کے خیبر (امریکی قونصلیٹ) کے باہر جام شہادت نوش کرنا دراصل اس بات کا پیغام ہے کہ فاتح خیبر (ع) کے ماننے والے اپنے امام علی (ع) کی طرح رسول اللہ (ص) کی ناموس کی حفاظت کے لئے میدان میں اترے ہیں اور انشاءاللہ اس وقت تک چین سے نہیں بیٹھیں گے جب تک امریکہ کو پاکستان کی سرحدوں سے نکال باہر نہ کریں۔ انہوں نے مزید کہا کہ آج ضرورت اس امر کی ہے شیعہ و سنی مل کر امریکہ کے خلاف میدان میں اتریں اور اپنے وطن کو اس کے ناپاک شکنجے سے آزاد کرائیں۔ ملک بھر میں جاری بم دھماکے اور ٹارگٹ کلنگ ملک دشمن اسلام دشمن عناصر کی ملک خداد پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کی سازش کر رہے ہیں جس کو شیعہ و سنی پیروی رسول اکرم ﷺ پر چلتے ہوئے ناکام بنا دیں گے۔
خبر کا کوڈ : 236762
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش