0
Monday 4 Feb 2013 12:01

مجلس وحدت مسلمین ملتان کے شعبہ خواتین کا اجلاس، آئندہ کا لائحہ عمل طے

مجلس وحدت مسلمین ملتان کے شعبہ خواتین کا اجلاس، آئندہ کا لائحہ عمل طے
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین ملتان کے شعبہ خواتین کا اہم اجلاس جامع مسجد االحسین(ع) نیو ملتان میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں ملتان بھر کی عالمہ، خطیبہ اور سرکردہ خواتین نے شرکت کی۔ اجلاس میں موجودہ ملکی صورتحال کے پیش نظر ملکی سطح پر مجلس وحدت مسلمین کے پلیٹ فارم سے اہم رول ادا کرنے کا اعادہ کیا گیا۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ جس طرح مجلس وحدت مسلمین پاکستان میں ملت جعفریہ کے حقوق اور ملک پاکستان کی بقاء اور سلامتی کی جنگ لڑرہی ہے وہ قابل تحسین ہے۔ مجلس وحدت مسلمین نے جس طرح بہت کم عرصے میں مقبولیت حاصل کی ہے اس میں نصرت خداوندمتعال اور نصرت امام(ع) شامل ہے۔ 

اُنہوں نے کہا کہ سانحہ کوئٹہ کے بعد نہ صرف مردوں میں بیداری آئی ہے بلکہ خواتین کے حوصلے بھی بلند ہوئے ہیں۔ اجلاس میں آئندہ کا لائحہ عمل بھی ترتیب دیا گیا۔ جس میں اس بات کا فیصلہ کیا گیا کہ بہت جلد ضلع ملتان میں مجلس وحدت مسلمین کا تنظیمی سٹرکچر مضبوط کیا جائے گاتاکہ پیغام حسینی کے ساتھ ساتھ کردار زینبی بھی ادا کیا جائے۔ اجلاس میں اس بات کا فیصلہ کیا گیا کہ ملی و قومی اُمور میں خواتین ابھی اپنا بھرپور کردار کریں گے۔ جس طرح کہ سابقہ ادوار مین ہوتا آیا ہے، اجلاس سے مجلس وحدت مسلمین ملتان کے ضلعی سیکرٹری جنرل علامہ اقتدار حسین نقوی نے بھی خطاب کیا۔
خبر کا کوڈ : 237039
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش