0
Tuesday 5 Feb 2013 13:02

پاک افغان مستحکم تعلقات خطے میں استحکام کیلئے ضروری، قیام امن کیلئے ہر ممکن تعاون کرینگے، زرداری

پاک افغان مستحکم تعلقات خطے میں استحکام کیلئے ضروری، قیام امن کیلئے ہر ممکن تعاون کرینگے، زرداری
اسلام ٹائمز۔ صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ افغانستان میں قیام امن کے لیے پاکستان ہر ممکن تعاون کرے گا، برطانوی وزیراعظم کا کہنا ہے کہ وہ ایسے عمل کی حمایت کریں گے جسے افغان عوام کی حمایت حاصل ہو۔ افغانستان میں قیام امن کے لئے پاک، افغان اور برطانیہ کے درمیان سہ فریقی سربراہ کانفرنس لندن میں ہوئی۔ صدر آصف علی زرداری، افغان صدر حامد کرزئی اور برطانوی وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون نے کانفرنس میں افغانستان میں قیام امن کے لیے افغان عوام کی شمولیت کی حمایت کی ہے۔ پاکستان اور برطانیہ نے افغان امن کونسل اور طالبان کے درمیان مذاکرات کی بھی حمایت کی ہے۔ کانفرنس کے بعد تینوں سربراہوں نے مشترکہ پریس کانفرنس کی۔ اس موقع پر صدر زرداری کا کہنا تھا کہ پاک افغان مستحکم تعلقات خطے میں استحکام کے لیے ضروری ہیں۔ افغانستان میں قیام امن کے لیے پاکستان ہر ممکن تعاون فراہم کرے گا۔ برطانوی وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون نے کہا کہ وہ ایسے اقدامات کی حمایت کرتے ہیں، جسے افغان عوام کی حمایت حاصل ہو۔ برطانیہ، پاکستان اور افغانستان کے درمیان دوستانہ تعلقات چاہتا ہے۔ افغان صدر کرزئی نے برطانوی وزیراعظم کی جانب سے امن عمل کے لیے کوششوں کو سراہا۔ کانفرنس کے اختتام پر سہ فریقی سربراہ کانفرنس کا اعلامیہ جاری کیا گیا، جس کے مطابق پاکستان اور افغانستان کے درمیان اقتصادی اور سکیورٹی کے شعبوں میں تعاون پر بھی غور کیا گیا۔
خبر کا کوڈ : 237301
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش