0
Friday 15 Feb 2013 23:42

ملتان، ایم ڈبلیو ایم کا ملتان میں شاندار سیاسی سیمینار

ملتان، ایم ڈبلیو ایم کا ملتان میں شاندار سیاسی سیمینار
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان (ملتان) کے زیراہتمام ملک میں سیاسی شعور بیدار کرنے اور ملت تشیع کے ساتھ ہونے والی زیادتیوں اور محرومیوں کے بعد میدان سیاست میں اپنا موثر کردار اد اکرنے کے حوالے سے ملتان کے مقامی ہوٹل میں سیمینار بعنوان''' ملت تشیع کا تعمیر وطن اور بقائے وطن میں سیاسی کردار''' منعقد ہوا، سیمینار کی صدارت مرکزی سیکرٹری سیاسیات سید ناصر عباس شیرازی نے جبکہ سیمینار میں جنوبی پنجاب سے تعلق رکھنے والے مختلف جماعتوں کی سیاسی شخصیات نے شرکت کی۔ جن میں سابق سپیکر قومی اسمبلی سید فخرامام، سابق صوبائی وزیرمخدوم حسین جہانیاں گردیزی، سابق تحصیل ناظم جلالپوردیوان مظفر حسین بخاری، مسلم لیگ کے رہنماو اُمیدوارممبر صوبائی اسمبلی سید اسد عباس بخاری، اُمیدوار قومی اسمبلی سید محسن عباس گردیزی، دربار حضرت شاہ شمس تبریز ملتان کے سجادہ نشین مخدوم طارق عباس شمسی، مجلس وحدت مسلمین ملتان کے ضلعی سیکرٹری جنرل علامہ اقتدار نقوی، مجلس وحدت مسلمین جلالپور کے سیکرٹری جنرل علامہ غلام مصطفی انصاری، مجلس وحدت مسلمین شجاعباد کے سیکرٹری جنرل سید سلمان زیدی، اُمیدوار قومی اسمبلی سید مظہر عباس گیلانی، سید اعزاز حیدر گردیزی، اُمیدوار صوبائی اسمبلی مخدوم سید رفیع بخاری، اُمیدوار صوبائی اسمبلی آصف رضا خان جوئیہ، ضلعی سیکرٹری سیاسیات انجینیئر مہر سخاوت علی، سردار غلام حسین خان اوردیگر نے شرکت کی۔ سیمینار میں جنوبی پنجاب کی 200سے زائد شخصیات نے شرکت کی اور مجلس وحدت مسلمین کے سیاسی لائحہ عمل کی مکمل حمایت کی۔
خبر کا کوڈ : 239906
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش