0
Tuesday 19 Feb 2013 19:53

منتخب ہوکر کرم ایجنسی کے بنیادی مسائل حل کرنے کی بھرپور کوشش کرونگا، سید قیصر حسین

منتخب ہوکر کرم ایجنسی کے بنیادی مسائل حل کرنے کی بھرپور کوشش کرونگا، سید قیصر حسین

اسلام ٹائمز۔ سابق ائر چیف مارشل سید قیصر حسین شاہ نے آج صبح پاراچنار پریس کلب میں ایک پر ہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کیا۔ اپنے خطاب کے دوران انہوں نے کہا کہ عوام کے شدید اصرار اور خواہش پر سیاست میں آنا پڑا۔ جبکہ اس کا خود سیاست میں آنے کا کوئی ارادہ نہیں تھا۔ چنانچہ عوام کی شدید خواہش کو مد نظر رکھ کر آئندہ الیکشن میں حلقہ این اے 37 کرم ایجنسی سے حصہ لوں گا۔

پریس کانفرنس سے پہلے قیصر حسین نے پیپلز پارٹی میں اپنی شمولیت کا اعلان کیا۔ جس کے فورا بعد پاراچنار کی سطح پر پی پی پی کے کارکنوں اور رہنماؤں نے اسے پیپلز پارٹی کرم ایجنسی کا صدر منتخب کیا۔ اسکے بعد پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سابق ائر چیف مارشل نے کہا کہ منتخب ہوکر علاقے کی عوام کی خدمت بالکل اسی انداز میں کرونگا۔ جسطرح اسمبلی سے باہر رہتے ہوئے شہید بھائی ڈاکٹر سید ریاض حسین شاہ نے عوام کی بلا تفریق خدمت کی۔ انہوں نے کہا کہ اسمبلی میں جاکر کرم ایجنسی کے بنیادی مسائل جیسے تعلیم، صحت اور دیگر ترقیاتی کاموں کے لئے بھرپور کوشش کرونگا۔ 

انہوں نے امید ظاہر کی کہ کرم ایجنسی کی عوام اس دفعہ انہیں مایوس نہیں کریں گے۔ اور علاقے کی خدمت کا موقع فراہم کریں گے۔ واضح رہے کہ موصوف کے شہید بھائی ڈاکٹر سید ریاض حسین شاہ دو دفعہ اس حلقے سے الیکشن لڑ چکے تھے۔

خبر کا کوڈ : 240994
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش