0
Saturday 2 Mar 2013 19:34
پنجاب میں دہشتگردوں کو پناہ دینے پر تحقیقاتی کمیشن بنایا جائے

کالعدم لشکر جھنگوی اور تحریک طالبان ملکر دہشتگردی کی کارروائیاں کرتے ہیں، رحمان ملک

کالعدم لشکر جھنگوی اور تحریک طالبان ملکر دہشتگردی کی کارروائیاں کرتے ہیں، رحمان ملک
اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک نے عدلیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ دہشت گردوں کو پنجاب میں پناہ دینے پر تحقیقاتی کمیشن بنایا جائے۔ دہشت گرد کارروائیوں کے بعد پنجاب میں پناہ لیتے رہے ہیں۔ لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رحمان ملک نے کہا کہ کالعدم لشکر جھنگوی اور کالعدم تحریک طالبان کے درمیان تعلقات ہیں اور وہ ملکر دہشت گردی کی کارروائیاں کرتے ہیں۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ کالعدم لشکر جھنگوی کے دہشت گرد کارروائیوں کے بعد پنجاب میں پناہ لیتے رہے ہیں۔ انہوں نے عدلیہ سے مطالبہ کیا کہ دہشت گردوں کو پنجاب میں پناہ دینے پر تحقیقاتی کمیشن بنایا جائے۔ رحمان ملک کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم نے جمہوریت کو مستحکم کرنے کیلئے بھرپور کردار ادا کیا۔ جمہوریت کے مطابق ہر سیاسی جماعت کو اپنے ایجنڈے پر الیکشن لڑنے کا حق ہے۔
خبر کا کوڈ : 243672
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش