0
Wednesday 6 Mar 2013 01:27

ایران ریڈ لائن عبور کرنے کے قریب پہنچ چکا ہے، اسرائیلی وزیراعظم کا واویلا

ایران ریڈ لائن عبور کرنے کے قریب پہنچ چکا ہے، اسرائیلی وزیراعظم کا واویلا
اسلام ٹائمز۔ صیہونی حکومت کے وزیراعظم بنیامین نتن یاہو نے اسلامی جمہوری ایران کے پرامن ایٹمی پروگرام کے خلاف ایک بار پھر بے بنیاد دعوے کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران، ایٹمی ریڈلائن کے قریب پہنچ گیا ہے۔ میڈیا نیوز کے مطابق نتن یاہو نے جو امریکہ میں صیہونی لابی کی آیپک کانفرنس میں ویڈیو خطاب کر رہا تھا، نے اپنی حکومت کے ایٹم بموں کے ذخائر کی طرف اشارہ کئے بغیر کہا کہ اس سے پہلے کہ وقت گزر جائے، ہمیں مغرب کی مدد سے ایران کا جوہری پروگرام روکنا چاہیئے۔ صیہونی وزیراعظم کا کہنا تھا کہ مغربی ڈپلومسی ایران کو اپنے ایٹمی پروگرام سے دستبرداری کے لئے مجبور نہیں کرسکی ہے اور اسی وجہ سے ایران ایٹمی ریڈلائن کے زیادہ قریب پہنچ گیا ہے۔ 

دیگر ذرائع کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو نے خبردار کیا کہ ایران اہم ریڈ لائن عبور کرنے کے قریب پہنچ چکا ہے، ابھی تک ایران کو جوہری پروگرام سے باز رکھنے کے لئے تمام سفارتکاری ناکام رہی ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق نیتن یاہو نے سیٹلائٹ کے ذریعے ایک بڑی امریکہ نواز اسرائیلی لابی کو بتایا کہ ایران ریڈ لائن کے قریب ہوتا جا رہا ہے اور یہ اپنے آپ کو اس پوزیشن میں لا رہا ہے کہ اسے عبور کرے گا۔ وہ اس پوائنٹ کا حوالہ دے رہے تھے جس کے متعلق اسرائیل یہ یقین رکھتا ہے کہ ایران جوہری ہتھیار حاصل کرنے کے قابل ہوگا۔

صیہونی حکام ایسی حالت میں ایران کے پرامن ایٹمی پروگرام کو دنیا کے لئے بڑا چیلنج اور خطرہ قرار دینے کی کوششوں میں لگے ہوئے ہیں کہ بین الاقوامی ایٹمی ایجنسی کے معائنہ کاروں نے بارہا ایران کے ایٹمی مراکز کا معائنہ کرکے ایران کے جوہری پروگرام کے پرامن ہونے کی تصدیق کی ہے، جبکہ دوسری طرف خود صیہونی حکومت نے کبھی بین الاقوامی اداروں کو اپنی ایٹمی تنصیبات کی اجازت نہیں دی ہے اور خود واضح طور پر اعتراف کیا ہے کہ اسکے پاس ایٹم بم کے ذخائر موجود ہیں۔
خبر کا کوڈ : 244577
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش