0
Friday 15 Mar 2013 23:32

عام انتخابات کے بعد بھی دہشتگردی کیخلاف جنگ جاری رکھیں گے، رحمان ملک

عام انتخابات کے بعد بھی دہشتگردی کیخلاف جنگ جاری رکھیں گے، رحمان ملک
اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیرداخلہ نے الیکشن کے بعد بھی دہشتگردی کیخلاف جہاد جاری رکھنے کا اعلان کر دیا، رحمان ملک کہتے ہیں کہ دہشتگردی کے خاتمے کے بغیر ملک میں خوشحالی ممکن نہیں۔ فتح جنگ میں پاسپورٹ آفس کے افتتاح کے موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے رحمان ملک نے کہا کہ پاسپورٹ آفس کے افتتاح سے حج، عمرہ اور روزگار کیلئے بیرون ملک جانے والے پاکستانیوں کو فائدہ ہو گا۔ ان کا کہنا تھا کہ دہشتگردی کے خلاف جاری جنگ میں پاکستان نے ناقابل فراموش قربانیاں دی، پیپلزپارٹی کی حکومت عام انتخابات کے بعد بھی دہشتگردی کیخلاف جہاد جاری رکھے گی، جبکہ دہشتگردی کے خاتمے کے بغیر ملک میں خوشحالی ممکن نہیں ہے۔ رحمان ملک نے کہا کہ ملکی تاریخ میں پہلی بار پیپلزپارٹی کی حکومت نے پانچ سال پورے کئے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 246872
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش