0
Sunday 17 Mar 2013 00:53
اگر میرے اختیار میں ہوتا جنرل کیانی کو فیلڈ مارشل بنا دیتا

گرینڈ آپریشن کی ضرورت نہیں، کراچی اور کوئٹہ میں دہشتگردی جلد ختم ہوجائیگی، رحمان ملک

گرینڈ آپریشن کی ضرورت نہیں، کراچی اور کوئٹہ میں دہشتگردی جلد ختم ہوجائیگی، رحمان ملک
اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک نے کہا ہے کہ کراچی اور کوئٹہ میں گرینڈ آپریشن کی ضرورت نہیں ہے، ٹارگٹڈ آپریشن کے ذریعے بہترین نتائج مل رہے ہیں، انہوں نے کہا کہ دونوں شہروں میں دہشتگردی جلد ختم ہوجائیگی، اسلام آباد میں وزارت داخلہ کے ذیلی اداروں کی طرف سے اپنے اعزاز میں منعقدہ تقریب سے خطاب میں رحمان ملک کا کہنا تھا کہ اگر ان کے اختیار میں ہوتا تو آرمی چیف جنرل کیانی کو وہ فیلڈ مارشل بنا دیتے، ملک میں دہشت گردی کے خلاف جنگ نہیں بلکہ یہ تیسری عالمی جنگ ہے جو پاکستان کی سرزمین پر لڑی گئی۔ ان کا کہنا تھا کہ جنرل کیانی نے حکومت کی بہت رہنمائی کی اور تاریخ میں ان کا نام سنہری حروف میں لکھا جائے گا۔ اپنی وزارت کی کارکردگی کے حوالے سے رحمان ملک نے کہا کہ اس وقت کراچی کے علاوہ پورے ملک میں امن ہے، مجھے فخر ہے کہ جو کام دیا گیا وہ بھرپور انداز میں پورا کیا، رحمن ملک کا کہنا تھا کہ جاتے جاتے انہیں ایک افسوس رہے گا کہ اپنی مدت کے دوران یوٹیوب نہ کھلوا سکا۔ انہوں نے کہا کہ وہ وزارت کے حوالے سے نگران سیٹ اپ کے وزیر کو تفصیلی بریفنگ بھی دیں گے۔
خبر کا کوڈ : 247106
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش