0
Tuesday 19 Mar 2013 20:20

الیکشن کمیشن میں سیاسی جماعتوں کو انتخابی نشانات کی الاٹمنٹ کا آغاز

الیکشن کمیشن میں سیاسی جماعتوں کو انتخابی نشانات کی الاٹمنٹ کا آغاز
اسلام ٹائمز۔ سیاسی جماعتوں کو انتخابی نشانات ملنے کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے، لیکن اس بارے میں سب سے اہم خبر یہ ہے کہ پیپلز پارٹی پارلیمنٹرین کو اب تک تیر کا نشان نہیں مل سکا، الیکشن کمیشن نے سیاسی جماعتوں کی طرف سے انتخابی نشانات کی درخواستوں پر غور کے بعد انہیں نشانات الاٹ کرنے کا سلسلہ شروع کر دیا ہے، اب تک جن جماعتوں کو انتخابی نشانات مل چکے ہیں ان میں مسلم لیگ ن شیر، متحدہ قومی موومنٹ پتنگ، مسلم لیگ ق سائیکل، عوامی نیشنل پارٹی لالٹین، جماعت اسلامی ترازو، مسلم لیگ فنکشنل پھول، تحریک انصاف بیٹ، جمہوری وطن پارٹی پہیہ، تحریک تحفظ پاکستان میزائل، عوامی مسلم لیگ قلم دوات۔ تیر کے انتخابی نشان کے لیے مختلف سیاسی جماعتوں نے درخواست دے رکھی ہے، جس پر سماعت کے لیے الیکشن کمیشن نے 25 مارچ کی تاریخ مقرر کر رکھی ہے۔

 دیگر ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن میں سیاسی جماعتوں کو انتخابی نشانات کی الاٹمنٹ کا سلسلہ جاری ہے۔ 230 سیاسی جماعتوں میں سے 145 نے انتخابی نشانات کے لئے درخواستیں جمع کرائیں۔ الیکشن کمیشن میں سیاسی جماعتوں کو انتخابی نشان کی الاٹمنٹ کیلئے فخر الدین جی ابراہیم کی زیر صدارت اجلاس جاری ہے۔ مسلم لیگ ق کو سائیکل جبکہ اے این پی کو لالٹین، جماعت اسلامی کو ترازو، فنکشنل لیگ کو پھول کا نشان دیا گیا۔ ایم کیو ایم کو پتنگ، ڈاکٹر عبد القدیر کی جماعت تحریک تحفظ پاکستان کو میزائل، مسلم لیگ ن کو شیر کا نشان الاٹ کیا گیا ہے۔ جے یو آئی کو کتاب جبکہ شیخ رشید کی جماعت عوامی مسلم لیگ کو قلم دوات کا نشان دیا گیا۔ مسلم لیگ فنکشنل کو پھول کا نشان دیا گیا۔ پرویز مشرف کی جماعت عقاب کے لیے دی گئی درخواست مسترد کر دی گئی اور توپ کا نشان الاٹ کر دیا گیا۔ پاکستان تحریک انصاف کو بیٹ کا نشان دے دیا گیا ہے جبکہ پیپلز پارٹی کو تیر کا نشان دینے کا فیصلہ 25 مارچ کو کیا جائے گا۔
خبر کا کوڈ : 247794
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش