0
Monday 25 Mar 2013 19:10

نصاب سے اسلامی مضامین اور نظریہ پاکستان کا باب نکالنے کیخلاف 30 اہلسنت جماعتوں کا احتجاج

نصاب سے اسلامی مضامین اور نظریہ پاکستان کا باب نکالنے کیخلاف 30 اہلسنت جماعتوں کا احتجاج
اسلام ٹائمز۔ اہلسنّت کی 30 جماعتوں نے اعلان کیا ہے کہ دسویں جماعت کے نصاب سے نکالے گئے اسلامی مضامین اور نظریہ پاکستان کو دوبارہ شامل نصاب نہ کیا گیا تو احتجاجی تحریک چلائی جائے گی، قوم نصاب تعلیم کو سیکولر بنانے کی کوششوں کو کامیاب نہیں ہونے دے گی، پنجاب حکومت پرانے نصاب کو بحال کرنے کا واضح اعلان کرے، ایسا نہ ہوا تو بھرپور احتجاج ہو گا۔ اس بات کا اعلان سنی اتحاد کونسل کی دعوت پر المرکز الاسلامی شادباغ لاہور میں اہلسنّت جماعتوں کے ہنگامی اجلاس میں کیا گیا۔ اجلاس کی صدارت سنی اتحاد کونسل کے مرکزی فنانس سیکرٹری پیر محمد اطہر القادری نے کی۔

اجلاس میں مرکزی جمعیت علمائے پاکستان، جماعت اہلسنّت پاکستان، غلامِ مصطفی پارٹی، انجمن طلبائے اسلام، تحفظِ ناموسِ رسالت محاذ، اتحاد المشائخ پاکستان، مصطفائی تحریک، انجمن نوجوانانِ اسلام، جماعت رضائے مصطفی، پاکستان مسلم فرنٹ، پاکستان فلاح پارٹی، مصطفائی تحریک، سنی تنظیم القرآء، تحریک فروغِ اسلام، تنظیم علمائے اہلسنّت، اسلامک ریسرچ کونسل، مصطفائی جسٹس فورم، سنی علماء بورڈ، شیرانِ اسلام، رشد الایمان فاؤنڈیشن، مرکزی بزمِ مشتاقانِ رسول، انجمن فدایانِ مصطفی، تنظیم نوائے مسلم، مجلس علمائے نظامیہ، نعیمین ایسوسی ایشن، تحریک عوام اہلسنّت، سپاہِ مصطفی کے راہنماؤں نے شرکت کی۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے پیر محمد اطہر القادری نے کہا کہ پنجاب حکومت نے غیرملکی آقاؤں کی خوشنودی کے لیے نصاب تعلیم کو سیکولر بنانے کی سازش کی ہے، نصاب تعلیم سے مفکرپاکستان علامہ اقبال کی شاعری نکال کر ہندو شاعر کی شاعری شامل کرنا شرمناک ہے، قوم تبدیل شدہ نصاب کو مسترد کرتی ہے، پرانا نصاب بحال نہ ہوا تو فیصلہ کن احتجاجی تحریک شروع کر دی جائے گی۔ اجلاس سے مفتی محمد اقبال چشتی، علامہ نواز بشیر جلالی، مفتی محمد حسیب قادری، علامہ عبداللہ ثاقب، علامہ سیّد خرم ریاض شاہ، شہزادہ بٹ، صاحبزادہ سیّد صابر گردیزی، مفتی محمد کریم خان، علامہ مشتاق احمد نوری، قاری مختار احمد صدیقی، رانا محمد عرفان، محمد نواز کھرل، حاجی رانا شرافت علی قادری اور دیگر نے خطاب کیا۔
خبر کا کوڈ : 249030
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش