0
Saturday 30 Mar 2013 21:01

الیکشن، ایم ڈبلیو ایم کراچی کے امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کروا دیئے

الیکشن، ایم ڈبلیو ایم کراچی کے امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کروا دیئے
اسلام ٹائمز۔ کراچی کی صوبائی اسمبلی کی نشست PS-117 پر مجلس وحدت مسلمین کے امیدوار شاکر علی راؤجانی اور قومی اسمبلی کی نشست NA-252 کیلئے مولانا محمد حسین کریمی نے کاغذات نامزگی جمع کرا دیئے۔ ایم ڈبلیو ایم کراچی الیکشن سیل کے انچارج اصغر زیدی کے مطالق ایم ڈبلیو ایم اس بار الیکشن میں بھرپور حصہ لے گی جس کے لئے کافی حد تک امیدواروں کے ناموں کو حتمی شکل دے دی گئی ہے اور امیدواروں کے کاغذات نامزدگی جمع کروا دیئے گئے ہیں جن میں 2 صوبائی اسمبلی کی نشستوں PS-117 پر شاکر علی راؤجانی، PS-126 سے علامہ دیدار جلبانی جبکہ قومی اسمبلی کی تین نشستوں NA-252 سے مولانا محمد حسین کریمی، NA-253 سے اصغر زیدی، NA-258 سے مولانا محمد علی حسینی شامل ہیں۔

اس حوالے سے ایم ڈبلیو ایم صوبائی الیکشن سیل کے ذمہ دار علامہ عبد اللہ مطہری کا کہنا تھا کہ کراچی سمیت سندھ بھر سے 50 سے زائد صوبائی اسمبلی اور 20 سے زائد قومی اسمبلی کی نشستوں پر کاغذات نامزدگی جمع کروائیں گے۔ عبداللہ مطہری کا کہنا تھا کہ ملت جعفریہ اس دفعہ خود اپنے ووٹ کے طاقت سے دہشت گردی کے خلاف جاری اس جنگ میں جہاد کرے گی تاکہ اقتدار میں آکر ملک دشمن اسلام دشمن طاغوتی طاقتوں کو شکست فاش دی جاسکے۔
خبر کا کوڈ : 250112
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش