0
Sunday 31 Mar 2013 03:11

اسلحے کی نمائش کرنیوالے امیدواروں کے کاغذات نامزدگی مسترد کر دئیے جائیں، الیکشن کمیشن

اسلحے کی نمائش کرنیوالے امیدواروں کے کاغذات نامزدگی مسترد کر دئیے جائیں، الیکشن کمیشن
اسلام ٹائمز۔ الیکشن کمیشن نے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کے دوران امیدواروں کے حامیوں کی جانب سے اسلحے کی نمائش کا نوٹس لیتے ہوئے ریٹرننگ افسران کو ہدایت کی ہے کہ ایسے امیدواروں کے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کا اعلان کیا ہے۔ الیکشن کمیشن نے خبردار کیا ہے کہ ایسی صورتحال میں اگر کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش آیا تو اس کی ذمہ داری مقامی انتظامیہ پر عائد ہوگی۔ الیکشن کمیشن نے امیدواروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ جلوس کی شکل میں کاغذات نامزدگی جمع کرانے نہ آئیں۔ ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق، امیدوار کو انتخابی مہم کے لئے ذاتی اکاؤنٹ استعمال کرنے کی بھی اجازت دیدی گئی ہے، امیدوار کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کے وقت اپنا بنک اکاونٹ دے سکتے ہیں۔ تاہم بعد میں اکاونٹ تبدیل کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔ الیکشن کمیشن نے انتخابی امیدواروں کو اپنا ووٹ رجسٹرڈ کرانے کی بھی اجازت دے دی ہے، ووٹ کے اندراج کی اجازت لاہور ہائی کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں دی گئی ہے۔ ترجمان کے مطابق امیدوار کاغذات نامزدگی کی رسید دکھا کر ووٹ تبدیل یا درج کروا سکتے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 250133
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش