1
0
Tuesday 2 Apr 2013 11:29

جعلی ڈگری کیس، کالعدم جماعت کے خلیفہ عبدالقیوم کو جیل بھیج دیا گیا

جعلی ڈگری کیس، کالعدم جماعت کے خلیفہ عبدالقیوم کو جیل بھیج دیا گیا
اسلام ٹائمز۔ کالعدم جماعت سپاہ صحابہ کے سابق رکن خیبر پختون خواہ اسمبلی خلیفہ عبدالقیوم کو جعلی ڈگری کیس میں جیل بھیج دیا گیا۔ ایڈیشنل سیشن جج ڈیرہ اسماعیل خان نے جعلی ڈگری کیس میں جرم ثابت ہونے پر کالعدم سپاہ صحابہ کے امیدوار برائے حلقہ این اے 24 اور پی کے 64 کو تین سال قید اور پانچ ہزار روپے جرمانہ کی سزا سنائی۔ خفیہ ایجنسیز نے رپورٹ پیش کی تھی کہ متعلقہ ادارہ ڈگری جاری کرنے کا مجاز نہیں ہے، لہذا خلیفہ عبدالقیوم کی ڈگری جعلی ہے، جس پر عدالت نے فرد جرم عائد کر دی۔ اس موقع پر سپاہ صحابہ کے خلیفہ عبدالقیوم کو احاطہ عدالت سے گرفتار کرکے جیل بھیج دیا گیا۔
خبر کا کوڈ : 250743
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

United States
‏‎ ‎ان منکروں کا کام ہی یہی ہے۔
ہماری پیشکش