0
Monday 8 Apr 2013 13:51

انتخابات میں حصہ لینے سے قوم کو فائدہ ہونا چاہیئے، ایسا نہ ہو نقصان ہو جائے، علامہ جواد ہادی

انتخابات میں حصہ لینے سے قوم کو فائدہ ہونا چاہیئے، ایسا نہ ہو نقصان ہو جائے، علامہ جواد ہادی
اسلام ٹائمز۔ ڈاکٹر علامہ سید جواد ہادی نے ’’اسلام ٹائمز‘‘ کے ساتھ عام انتخابات کے لئے کی جانے والی تیاریوں کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ مشترکہ انتخابی پلیٹ فارم کے لئے کوششیں جاری ہیں۔ کچھ حلقوں میں مشترکہ امیدوار کھڑے کئے گئے ہیں۔ ڈیرہ اسماعیل خان میں دونوں شیعہ تنظیموں نے مل کر ایک امیدوار کی حمایت کی ہے۔ باقی جتنے حلقے ہیں ان میں ضروری نہیں ہے کہ آخری وقت تک دونوں جماعتوں کے امیدوار کھڑے رہیں۔ آپس میں افہام و تفہیم ہو جائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ جہاں تک ملت تشیع کی دو تنظیموں اور دو دو امیدواروں کا تعلق ہے تو انتخابات میں ابھی کافی دن ہیں۔ انشاءاللہ کوئی حل نکل آئے گا۔ ان کے انتخابات میں حصہ لینے سے قوم کو فائدہ ہونا چاہیئے، ایسا نہ ہو کہ نقصان ہو جائے۔
خبر کا کوڈ : 252542
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش