0
Thursday 11 Apr 2013 09:12

بارہمولہ میں فوجی کیمپ کی منتقلی پر ہڑتال اور جھڑپیں، 4 زخمی

بارہمولہ میں فوجی کیمپ کی منتقلی پر ہڑتال اور جھڑپیں، 4 زخمی
اسلام ٹائمز۔ فوجی کیمپ کی منتقلی اور طاہر رسول صوفی نامی نوجوان کی ہلاکت میں ملوث فوجی اہلکاروں کو فوری طور سزا دینے کے مطالبے کو لیکر مقبوضہ کشمیر کے بارہمولہ قصبے میں ہڑتال کی وجہ سے معمول کی زندگی مکمل طور مفلوج ہوکر رہ گئی اور اس دوران مظاہرین اور پولیس کے مابین پر تشدد جھڑپیں شروع ہوتے ہی قصبے کے تمام پلوں کو سیل کرکے لوگوں کی آمدورفت مسدود کردی گئی جبکہ پولیس کی طرف سے ٹیر گیس شیلنگ اور پیلٹ فائرنگ کے نتیجے میں 4 نوجوان زخمی ہوگئے، گذشتہ دنوں قصبہ کی کم و بیش تمام مساجد کے باہر مقامی نوجوانوں کی انجمن ’’نوجوانان ملت‘‘ کے نام سے منسوب اشتہارات چسپاں کئے گئے تھے جن کے ذریعے لوگوں سے اپیل کی گئی کہ وہ 10 اپریل کو مکمل ہڑتال کریں، یہ ہڑتال قصبہ کے اولڈ ٹائون میں قائم قابض فورسز کیمپوں کی منتقلی کے حق میں احتجاج کے بطور بلائی گئی، ان کیمپوں میں باغ اسلام علاقہ میں فلٹریشن پلانٹ میں قائم 46 آر آر کا کیمپ قابل ذکر ہے اور مقامی لوگوں کا مطالبہ ہے کہ آبادی والے علاقے میں ہونے کی وجہ سے یہ کیمپ عام لوگوں کے لئے مشکلات کا سبب بن رہا ہے، لہٰذا کیمپ کو وہاں سے فوری طور پر ہٹایا جانا چاہئے، نوجوانان ملت کا یہ بھی کہنا ہے کہ گذشتہ ماہ قصبہ میں فوج کے ہاتھوں طاہر رسول صوفی نامی نوجوان کی ہلاکت کا واقعہ پیش آیا اور انتظامیہ نے اس معاملے کی فوری تحقیقات کا بھی یقین دلایا تھا مگر اس میں بھی بلاوجہ تاخیر کی جارہی ہے۔
خبر کا کوڈ : 253328
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش