0
Saturday 27 Apr 2013 22:29

سیکورٹی خدشات، بلوچستان کے اساتذہ کا 11 اضلاع میں الیکشن ڈیوٹی دینے سے انکار

سیکورٹی خدشات، بلوچستان کے اساتذہ کا 11 اضلاع میں الیکشن ڈیوٹی دینے سے انکار
اسلام ٹائمز۔ بلوچستان میں اساتذہ نے صوبے کے شورش زدہ اضلاع میں سکیورٹی خدشات کے پیش نظر الیکشن ڈیوٹی دینے سے معذوری ظاہر کی ہے۔ صوبے میں اساتذہ کی سب سے بڑی تنظیم گورنمنٹ ٹیچرز ایسوسی ایشن کی جانب سے جن گیارہ اضلاع میں ڈیوٹی دینے سے معذوری ظاہر کی گئی ہے ان میں مکران اور قلات ڈویژن کے اضلاع کے علاوہ کوئٹہ ڈویژن کے دو اضلاع نوشکی اور چاغی شامل ہیں۔ گورنمنٹ ٹیچرز ایسوسی ایشن بلوچستان کے سیکرٹری جنرل قاسم خان کے مطابق ایسوسی ایشن کی جانب سے اس سلسلے میں بلوچستان حکومت کو باقاعدہ ایک مراسلہ بھیجا گیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ قلات ڈویژن میں ضلع لسبیلہ کے سوا باقی گیارہ اضلاع میں اساتذہ کو کالعدم عسکریت پسند تنظیموں کی جانب سے دھمکی دی گئی ہے کہ اگر انہوں نے الیکشن ڈیوٹی دی تو انہیں نشانہ بنایا جائے گا۔
خبر کا کوڈ : 258568
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش