0
Saturday 4 May 2013 23:03

ہاں! سی آئی اے سے ڈالروں بھرے تھیلے ملتے ہیں، حامد کرزئی

ہاں! سی آئی اے سے ڈالروں بھرے تھیلے ملتے ہیں، حامد کرزئی
اسلام ٹائمز۔ افغانستان کے صدر حامد کرزئی نے تسلیم کیا ہے کہ ان کی حکومت کو ہر ماہ سی آئی اے سے ڈالروں سے بھرے ہوئے تھیلے ملتے ہیں۔ بی بی سی کے مطابق افغان صدر نے کہا ہے کہ پاکستان سرحدی جھڑپوں کے ذریعے افغانستان کو ڈیورنڈ لائن کو مستقل سرحد تسلیم کرنے پر مجبور کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔ ڈیورنڈ لائن افغانستان پر مسلط کی گئی ہے جسے کسی افغان حکومت نے تسلیم نہیں کیا ہے اور نہ ہی کوئی حکومت آئندہ ایسا کرے گے۔ افغان صدر نے کہا کہ پاکستانی حکومت کے اہلکاروں نے بارہا ڈیورنڈ لائن کے حوالے سے ان سے بات کرنے کی کوشش کی۔ لیکن انہوں نے کبھی بھی اس مسئلے پر بات چیت کرنے پر رضا مندی ظاہر نہیں۔ افغانستان کے صدر نے ان خبروں کی تصدیق کی کہ ان کی حکومت کو ہر ماہ افغانستان میں سی آئی اے کے اہلکاروں سے ڈالروں سے بھرے ہوئے تھیلے ملتے ہیں۔ 

حامد کرزئی نے کہا کہ گزشتہ دس سالوں سے ایسا ہو رہا ہے اور اس امید کا اظہار کیا کہ سی آئی اے کی امداد کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔ کرزئی نے کہا ہے کہ انہوں نے حالیہ ایام میں سی آئی اے کے چیئرمین سے ملاقات میں ان سے درخواست کی ہے کہ وہ اس امداد کو جاری رکھیں اور انہیں یقین دہانی کرائی گئی ہے کہ یہ امداد جاری رہے گی۔ واضح رہے کہ کچھ عرصہ قبل امریکی اخبار نیو یارک ٹائمز نے خبر جاری کی تھی کہ افغان صدر حامد کرزئی کو سی آئی اے کی جانب سے ڈالروں سے بھرے بیگ ملتے ہیں۔ جس کی افغان صدر نے تصدیق کر دی ہے۔
خبر کا کوڈ : 260752
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش