0
Wednesday 8 May 2013 12:53

بنوں، خود کش حملے میں ہلاکتوں کی تعداد 3 ہوگئی

بنوں، خود کش حملے میں ہلاکتوں کی تعداد 3 ہوگئی
اسلام ٹائمز۔ پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا کے شہر بنوں میں بدھ کی صبح ایک پولیس اسٹیشن کے باہر ہونے والے خودکش حملے کے نتیجے میں کم سے کم تین افراد جاں بحق جبکہ 27 زخمی ہوگئے ہیں۔ جاں بحق ہونے والوں میں دو خواتین بھی شامل ہیں۔ 

بنوں پولیس کے مطابق دھماکہ ایک گاڑی کی مدد سے کیا گیا جس میں دھماکہ خیز مواد موجود تھا۔ یاد رہے کہ بنوں شہر میں اس قسم کے دھماکے پہلے بھی ہوچکے ہیں اور یہ علاقے شدت پسند حملوں کی زد میں ہیں۔ واقعہ میں ہلاکتوں کی تصدیق کرتے ہوئے بنوں پولیس کے سربراہ غفار آفریدی نے میڈیا کو بتایا کہ دھماکے سے 6 پولیس اہلکار زخمی بھی ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا دھماکہ سے 7 مکانات اور پولیس اسٹیشن کا کچھ حصہ بھی تباہ ہوا۔ 

ایک اور پولیس اہلکار عظمت علی خان نے کہا کہ خودکش حملہ آور پولیس اسٹیشن کی عمارت کے پیچھے سے آیا۔ انہوں نے بتایا کہ خودکش حملہ آور پولیس کے باہر بیرئیر سے جا ٹکرایا۔ بم ڈسپوزل اسکواڈ کے اہلکار کے مطابق دھماکے میں پانچ سو کلو گرام دھماکہ خیز مواد استعمال کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ دھماکے میں جو گاڑی استعمال کی گئی وہ مکمل طور پر تباہ ہوگئی۔
زخمیوں کو فوری طور پر ڈی ایچ کیو اور خلیفہ گل نواز ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ ادھر خیبر ایجنسی کی تحصیل جمرود میں سڑک کنارے نصب بم ناکارہ بنادیا گیا۔
خبر کا کوڈ : 261840
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش