0
Tuesday 14 May 2013 13:55

انتخابی دھاندلی کے خلاف شہریوں کا پریس کلب سے سپریم کورٹ تک احتجاجی مارچ و دھرنا

انتخابی دھاندلی کے خلاف شہریوں کا پریس کلب سے سپریم کورٹ تک احتجاجی مارچ و دھرنا
اسلام ٹائمز۔ کراچی میں انتخابات کو کالعدم قرار دینے، فوج کی نگرانی میں دوبارہ انتخابات کرانے اور کراچی کے عوام کو ان کا آئینی و جمہوری حق دلانے کیلئے جماعت اسلامی کے تحت کراچی پریس کلب سے سپریم کورٹ کی عمارت تک ایک زبردست احتجاجی ریلی نکالی گئی اور سپریم کورٹ کے قریب دھرنا دیا گیا۔ ریلی کی قیادت امیر جماعت اسلامی سندھ ڈاکٹر معراج الہدی صدیقی، نائب امیر اسد اللہ بھٹو، امیر جماعت اسلامی کراچی محمد حسین محنتی اور دیگر رہنماؤں سمیت نامزد ارکان قومی و صوبائی اسمبلی نے کی۔ دھرنے میں جماعت اسلامی کے ہزاروں کارکنان نے شرکت کی۔ ڈاکٹر معراج الہدی صدیقی، محمد حسین محنتی، نسیم صدیقی، نصراللہ خان شجیع، حافظ نعیم الرحمن، ڈاکٹر عبدالقدیر خان کے نمائندے عارف مصطفی اور دیگر رہنماؤں نے دھرنے کے شرکاء سے خطاب کیا اور کہا کہ جماعت اسلامی کراچی کے عوام کو ان کا حق دلانے کیلئے تمام آئینی، قانونی اور جمہوری طریقے اختیار کرے گی اور کراچی میں دوبارہ انتخابات کرائے جانے تک تحریک جاری رہے گی۔

ڈاکٹر معراج الہدی صدیقی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج کراچی والوں نے لندن والوں کو پیغام دیدیا ہے کہ کراچی کو ملک سے الگ کرنے والوں کے عزائم خاک میں ملا دیں گے اور ملک کو توڑنے کی کوشش کرنے والوں کے ہاتھ توڑ دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ 11 مئی کو کراچی اور حیدرآباد میں چوری ڈکیتی اور فراڈ ہوا ہے کوئی انتخابات نہیں ہوئے ہیں، الطاف حسین اگر اپنے مینڈیٹ کو اصلی اور حقیقی سمجھتے ہیں تو ان کو لندن میں بیٹھے ہوئے بھی دوبارہ انتخابات کرانے کیلئے تیار ہوجانا چاہیے لیکن وہ تو دھمکیاں دینے پر اتر آئے یہاں تک کہ ملک توڑنے کی باتیں کرنے لگے اس ملک سے محبت کرنے والے اور قربانیاں دینے والے ابھی زندہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تین تلوار قائداعظم محمد علی جناح کے زریں اصول ایمان و اتحاد، یقین محکم اور تنظیم کی ترجمان ہیں ان کو چھلنی کرنے والے قائداعظم کے فرمان کو تار تار کرنا چاہتے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 263689
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش