0
Tuesday 14 May 2013 19:28

نیویارک ٹائمز کا بیوروچیف ڈیکلن والش سی آئی اے کا ایجنٹ نکلا

نیویارک ٹائمز کا بیوروچیف ڈیکلن والش سی آئی اے کا ایجنٹ نکلا
لاہور سے نمائندہ ’’اسلام ٹائمز‘‘کی رپورٹ

پنجاب کے نگران وزیراعلٰی نجم سیٹھی کی طرف سے امریکی جاسوس صحافی ڈیکلن والش کو بچانے کی کوشش کا انکشاف ہوا ہے، تاہم حیران کن طور پر فرض شناس پولیس انسپکٹر پرویز بٹ نے بلیک لسٹ صحافی کو رہا کرنے سے انکار کر دیا۔ نگران وزیراعلٰی پنجاب نجم سیٹھی کی اس وقت سبکی ہوئی جب لاہور پولیس کے ایک انسپکٹر پرویز بٹ نے ان کے حکم پر بلیک لسٹ غیر ملکی صحافی ڈیکلن والش کو رہا کرنے سے انکار کر دیا۔ نگران وزیراعلٰی نے پولیس انسپکٹر کو غیر ملکی صحافی کی سکیورٹی سخت کرنے کا کہہ کر فون بند کر دیا، جس پر سی سی پی او لاہور نے بھی پولیس انسپکٹر کے جرات مندانہ اقدام پر اس کی تعریف کی۔

باخبر ذرائع کے مطابق امریکی سی آئی اے کا ایجنٹ نیو یارک ٹائمز کا نمائندہ بن کر پاکستان میں کام کر رہا تھا۔ ڈیکلن والش پاکستان کیخلاف کالم لکھتا جبکہ صحافت کی آڑ میں اس نے اپنا وسیع نیٹ ورک بنا لیا تھا۔ وزارت داخلہ نے ڈیکلن والش کے بارے ایسے شواہد ملنے پر اسے ناپسندیدہ شخصیت قرار دے کر 72 گھنٹے میں ملک چھوڑنے کا حکم دیا تھا، تاہم ڈیکلن والش لاہور آکر روپوش ہوگیا۔ سی سی پی او خالد داد لک اور ڈی آئی جی آپریشن جواد ڈوگر نے قائم مقام ڈی ایس پی سکیورٹی انسپکٹر پرویز بٹ کو ڈیکلن والش کو نظر بند کرکے پاکستان سے باہر بھجوانے کا حکم دیا۔

انسپکٹر پرویز بٹ نے ڈیکلن والش کو گلبرگ کی ایک کوٹھی میں تلاش کر لیا، جب وہاں چھاپہ مارا گیا تو کوٹھی سے ہیومن رائٹس پاکستان کا ڈائریکٹر علی احسن نکلا، جس نے ڈیکلن والش کو باہر بھجوانے سے انکار کر دیا اور دھمکیاں دینے کے بعد نگران وزیراعلٰی پنجاب نجم سیٹھی کو فون کرکے تمام صورتحال کے بارے میں بتایا۔ نگران وزیراعلٰی پنجاب نے انسپکٹر پرویز بٹ سے فون پر بات کی اور ڈیکلن والش کو حراست میں نہ لینے کا حکم دیا، تاہم انسپکٹر پرویز بٹ نے نگران وزیراعلٰی کو بتایا کہ ڈیکلن والش کو ایسے چھوڑنا ملکی مفاد کے خلاف ہوگا کیونکہ وزارت داخلہ نے ڈیکلن والش کو بلیک لسٹ قرار دیکر ملک چھوڑنے کا حکم دیا ہے، جس پر وزیراعلٰی نے وزارت داخلہ کو ڈیکلن والش کو فلائٹ کی روانگی تک سخت سکیورٹی میں فائیو سٹار ہوٹل میں رکھنے کا کہا۔

انسپکٹر نے غیر ملکی صحافی کو مال روڈ کے فائیو سٹار ہوٹل میں بھجوا کر پولیس اہلکاروں کو وہاں تعینات کر دیا۔ تب ڈیکلن والش کو اتنی زیادہ سفارشوں کے باوجود گذشتہ روز امریکہ جانا پڑا۔ دوسری جانب آج نگران وزیراعلٰی پنجاب نجم سیٹھی سے پاکستان میں امریکہ کے سفیر رچرڈ اولسن نے ایوان وزیراعلٰی میں ملاقات کی۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ امریکی سفیر رچرڈ اولسن نے صوبہ پنجاب میں شفاف اور پرامن انتخابات کے انعقاد کو یقینی بنانے کے لئے موثر انتظامات کرنے پر نگران وزیراعلٰی نجم سیٹھی کو مبارکباد دی۔ اس موقع پر لاہور میں امریکہ کی قونصل جنرل نینا ماریا فائٹ اور دیگر سفارتی اہلکار بھی موجود تھے۔ ملاقات میں ڈیکلن والش کے حوالے سے امریکی سفیر نے نجم سیٹھی سے موثر کردار ادا نہ کر سکنے پر شکوہ کیا۔
خبر کا کوڈ : 263806
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش