0
Thursday 16 May 2013 21:49

شام میں مقدسات کی توہین بند نہ ہوئی تو امریکی سفارتخانہ ہماری پہنچ سے دور نہیں، آئی ایس او

شام میں مقدسات کی توہین بند نہ ہوئی تو امریکی سفارتخانہ ہماری پہنچ سے دور نہیں، آئی ایس او
اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کراچی ڈویژن کے تحت ایم اے جناح روڈ سے کراچی پریس کلب تک امریکہ مردہ باد ریلی کا انعقاد کیا گیا جس میں ہزاروں کی تعداد میں نوجوانوں، بزرگوں، خواتین نے شرکت کرکے امریکہ سے اظہار بیزاری کیا۔ ریلی کا آغاز امام بارگاہ خراسان سے ہوا جو ایم اے جنا ح روڈ سے ہوتی ہوئی کراچی پریس کلب پر اختتام پذید ہوئی۔ ریلی سے آئی ایس او پاکستان کراچی ڈویژن کے صدر محمد عابدی، علامہ صادق رضا تقوی سیکرٹری جنرل کراچی مجلس وحدت مسلمین، علامہ دیدار علی جلبانی رہنما ایم ڈبلیو ایم، محفوظ یار خان رہنما عوامی مسلم لیگ نے خطاب کیا۔ شرکاء ریلی سے خطاب کرتے ہوئے علامہ صادق رضا تقوی کا کہنا تھا کہ 16 مئی کے دن باقاعدہ ایک منظم سازش کے تحت دنیا بھر کے یہودیوں کو فلسطین کی پاک سرزمین پر لایا گیا اور یہاں کے مظلوم مسلمانوں پر ظلم و جبر کی انتہا کردی، ایک طرف انکی زمینوں پر قبضہ کیا جاتا رہا تو دوسری طرف فلسطینیوں کے نوجوانوں کو اغواء کیا جاتا رہا۔ علامہ صادق رضا تقوی کا کہنا تھا آئی ایس او کو سلام پیش کرتا ہوں جو روز اول سے حقیقی دشمن کو عوام کے سامنے لاتے رہے ہیں، امریکہ مردہ باد کا نعرہ ہم نے امام خمینی رہ سے لیا اور آج دنیا دیکھے ہر بچہ امریکہ مردہ باد کے نعرہ سے واقف ہے۔

شرکاء ریلی سے خطاب کرتے ہوئے محفوظ یار خان کا کہنا تھا کہ دنیا بھر میں مسلمانوں بلکہ انسانیت کو سب سے زیادہ خطرہ امریکہ اور اسکی ناجائز اولاد اسرائیل سے ہے، دنیا میں جہاں بھی دہشت گردی ہے اس کی پشت پر اسرائیل اور امریکہ ہے، جس کی واضح مثال شام کے حالات ہیں وہاں کے دہشت گرد اسلام کا لبادہ اُڑھ کر مقدسات کی توہین کر رہے ہیں۔ صحابی رسول (ص) حجر بن عدی (رض) کے مزار کی شہادت اس بات کی دلیل ہے کہ یہ مسلمان نہیں بلکہ امریکہ کے افراد ہیں۔ ریلی سے خطاب کرتے ہوئے آئی ایس او پاکستان کراچی ڈویژن کے صدر محمد عابدی کا کہنا تھا کہ اسرائیل شر مطلق ہے اس سے خیر کی توقع کرنا بے وقوفی ہے۔ مردہ باد امریکہ ریلی ہم نے دنیا کو غاصب صہونیوں کا اصل چہرہ دکھانے کے لیے نکالی اس کا حکم ہمیں شہید قائد نے دیا اور انکے فرمان پر آئی ایس او نے لبیک کیا، اس عظیم و شان ریلی پر تمام شرکاء ریلی کو مبارک باد پیش کرتا ہوں اور سلام پیش کرتا ہوں کہ اس گرمی میں انہوں نے ریلی میں شرکت کرکے امریکہ اور اسرائیل سے اظہار بیزاری کیا، دنیا بھر میں جہاں مسلمانوں کو درپیش تمام مشکلات کا واحد حل اسرائیل کو صفحہ ہستی سے مٹانا ہے۔

محمد عابدی کا مزید کہنا تھا کہ عالمی طاقتوں نے اسلام اور اسلامی ممالک پر ضرب لگانے کے لیے پہلے اسرائیل کا مسلمانوں کے سر پر لا کھڑا کیا، پھر ان کے زر خرید غلاموں کے ذریعے اسلامی ممالک میں امریکی اسلام کے نفاذ کے فنڈنگ شروع کر دی، جسکا نتیجہ آج آپ کے سامنے ملک عزیز پاکستان میں جگہ جگہ دہشت گردی کی صورت میں سامنے ہے۔ اب شام میں دنیا بھر سے امریکی اور اسرائیلی غلام جو اسلام کا لبادہ اُڑھے ہوئے ہیں شام میں جمع کیا گیا اور انقلاب کے نام پر مظلوم مسلمانوں کو قتل، مقدسات اور مزارات پر حملہ کروائے جا رہے ہیں، صحابی رسول (ص) حجر بن عدی (رض) کے مزار کو شہید اور ان کے جسد مبارک کی بے حرمتی کی گئی، کوئی مسلمان ایسی گھناؤنی حرکت نہیں کرسکتا، درحقیقت یہ لوگ تل ابیب کے زر خرید غلام ہیں۔ ایسے افراد کے لیے خدا کا ارشاد مبارک ہے، ان کے دلوں پر مہر لگ چکی ہے۔ ریلی سے خطاب کرتے ہوئے رہنماؤں کا کہنا تھا کہ ہم ولی امر مسلمین جہاں امام سید علی خامنہ ای سے مربوط ہیں اور دنیا بھر کے مظلومین کے لیے آواز بلند کرتے رہیں گے، شام کے حالات قابل تشویش ہیں، ہم امریکہ کو بتا دینا چاہتے ہیں کہ اگر شام میں مقدسات کی توہین بند نہ ہوئی تو امریکی سفارتخانہ ہماری پہنچ سے دور نہیں۔
خبر کا کوڈ : 264669
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش