0
Sunday 26 May 2013 21:02

پشاور میں بجلی بندش کا دورانیہ 18 سے 20 گھنٹے تک پہنچ گیا

پشاور میں بجلی بندش کا دورانیہ 18 سے 20 گھنٹے تک پہنچ گیا
اسلام ٹائمز۔ پشاور اور اس کے نواحی علاقوں میں طویل اور غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ نے شہریوں کو پریشان کر رکھا ہے۔ کئی علاقوں میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 18 سے 20 گھنٹوں تک جا پہنچا ہے۔ پشاور کے علاقہ رشید آباد، گل آباد، حاجی کیمپ، ورسک روڈ، دلہ زاک روڈ، چارسدہ روڈ ، گلبہار اور مضافاتی علاقے لوڈشیڈنگ سے زیادہ متاثر ہو رہے ہیں۔ مختلف علاقوں میں 18 سے 20 گھنٹوں تک لوڈ شیڈنگ نے شہریوں کو شدید مشکلات سے دوچار کر دیا ہے۔ دلہ زاک روڈ اور ورسک روڈ کے مختلف مقامات پر طویل لوڈ شیڈنگ کے خلاف شہری سراپا احتجاج بنے ہوئے ہیں۔ پیسکو ترجمان شوکت افضل کے مطابق صوبہ کو 28 سو میگاواٹ بجلی کی ضرورت ہے تاہم صرف 14 سو میگاواٹ بجلی ہی مل رہی ہے۔ جس کی وجہ سے اضافی لوڈ شیڈنگ کی جا رہی ہے۔ طویل ترین بجلی بندش کے باعث کاروبار زندگی درہم برہم ہو کر رہ گیا ہے، اسپتالوں میں مریضوں کو سکون ہے اور نہ ہی سکولوں میں طلبہ و طالبات کو۔ گھروں میں بچوں، بزرگوں اور خواتین کو بھی شدید مشکلات سے دوچار ہونا پڑ رہا ہے۔
خبر کا کوڈ : 267708
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش