0
Tuesday 28 May 2013 15:18

سوات، بم دھماکہ میں امن لشکر کے سربراہ سمیت 4 افراد زخمی، بیٹا جاں بحق

سوات، بم دھماکہ میں امن لشکر کے سربراہ سمیت 4 افراد زخمی، بیٹا جاں بحق
اسلام ٹائمز۔ سوات میں امن کمیٹی کے سربراہ کی گاڑی پر بم حملے میں لشکر کے سربراہ کا بیٹا جاں بحق جبکہ چار افراد زخمی ہو گئے۔ سوات کے مرکزی شہر مینگورہ سے تین کلومیٹر دور منگلور کے علاقے یخ تنگے میں یہ بم حملہ کیا گیا۔ پولیس حکام کے مطابق ریمورٹ کنٹرول بم کے ذریعے امن کمیٹی کے سربراہ کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا۔ اس حملے میں امن لشکر کے سربراہ میر شیر علی جاجا کا بیٹا برکت علی جاں بحق ہو گیا اور گاڑی میں سوار امن کمیٹی کے سربراہ، دو خواتین سمیت چار افراد زخمی ہو گئے۔ حملے میں زخمی ہونے والے شیر علی جاجا اور دیگر تین افراد کو سیدو شریف اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ واقعے کے بعد سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق شیر علی جاجا اہلخانہ کے ساتھ خیبر پختو نخوا کے ضلع شانگلہ میں گزشتہ روز بم حملے میں جاں بحق ہونے والے ڈی ایس پی خان بہادر کی نماز جنازہ میں شرکت کے لیے جا رہے تھے کہ راستے میں بم حملے کا نشانہ بن گئے۔ واضح رہے کہ سوات کے علاقے منگلور کی سرحد ضلع شانگلہ سے ملتی ہے۔ اور سوات میں طالبان کے خلاف فوجی آپریشن کے بعد سے یہاں امن کمیٹی کے متعدد ارکان کو دہشتگردی کے واقعات میں نشانہ بنایا جا چکا ہے۔
خبر کا کوڈ : 268295
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش