0
Tuesday 4 Jun 2013 18:02

ن لیگ کو اقتدار نہیں بلکہ ملکی بقاء، سلامتی و قومی یکجہتی عزیز ہے، علی اکبر گجر

ن لیگ کو اقتدار نہیں بلکہ ملکی بقاء، سلامتی و قومی یکجہتی عزیز ہے، علی اکبر گجر
اسلام ٹائمز۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) سندھ کے سیکریٹری اطلاعات علی اکبر گجر نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے اسپیکر و ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی کے انتخابات پر پارٹی کارکنوں اور قیادت کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ سردار ایاز صادق جیسے ذہین و فطین شحصیت کا بحیثیت اسپیکر قومی اسمبلی انتخاب ملک و قوم کے لئے نئی صبح کی نوید ہے۔ میاں محمد نواز شریف کے بلوچستان میں حکومت سازی کے تاریخی فیصلے کے بعد سردار ایاز صادق جیسی شخصیت کا انتخاب پاکستان کے خوشحال مستقبل کی ضمانت بنے گا۔ اپنے بیان میں انہوں نے مزید کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی قیادت نے اقتدار کی سیڑھی پر قدم رکھنے سے پہلے ہی یہ ثابت کر دیا ہے کہ میاں محمد نواز شریف پاکستان کی سیاست کر رہے ہیں۔
 
علی اکبر گجر نے نواز شریف کو اگر اقتدار سے پیار ہوتا تو وہ خیبر پختونخوا اور بلوچستان سمیت چاروں صوبوں میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت بنانے کی کامیاب کوشش کر سکتے تھے لیکن پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سامنے اقتدار نہیں پاکستان کی بقاء، سلامتی اور قومی یکجہتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف، قائداعظم محمد علی جناح ﴿رح﴾ کے نقش قدم پر چل کر پاکستان کو عالم اسلام کی مضبوط اور رہنماء ریاست بنانا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آنے والے دنوں میں قوم دیکھے گی کہ نواز شریف اور ان کی ٹیم کس طرح پاکستان میں ہر طرف پھیلائے گئے مسائل کے عفریت کو قابو کرتی ہے۔ اکبر گجر کا کہنا تھا کہ سندھ میں امن و امان اور سندھ کے ترقیاتی منصوبوں پر بھی بھرپور توجہ دے کر سندھ کو پاکستان کا مثالی صوبہ بنانے کے لئے مقامی حکومت کے ساتھ بھرپور تعاون کرے گی۔
خبر کا کوڈ : 270522
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش