0
Monday 10 Jun 2013 18:24

خفیہ معلومات چوری کرکے امریکہ نے بدتہذیبی کا مظاہرہ کیا ہے، علامہ راغب نعیمی

خفیہ معلومات چوری کرکے امریکہ نے بدتہذیبی کا مظاہرہ کیا ہے، علامہ راغب نعیمی
اسلام ٹائمز۔ امریکی خفیہ ایجنسی کی جانب سے پاکستان اور ایران کی ساڑھے 13 ارب خفیہ معلومات چوری کرکے اخلاقی طور پر بدتہذیبی کا مظاہرہ کیا ہے کیونکہ کسی بھی ملک کی خفیہ معلومات چوری کرنے کی عالمی عدالت اجازت نہیں دیتی۔ لہذا امریکہ اور اس کے حواریوں نے پاکستان اور ایران کی خفیہ معلومات چوری کرکے دو اسلامی ممالک کو کھلم کھلا یہ پیغام دیا ہے کہ ہوشیار ہو جاؤ، کیونکہ امریکہ کبھی بھی کسی کا دوست نہیں بنا۔ یہ بات جامعہ نعیمیہ کے ناظم اعلٰی مولانا راغب حسین نعیمی نے وفد سے گفتگو میں کہی۔ انہوں نے کہا کہ قرآن پاک صحیح فرماتا ہے کہ یہود و ہنود کبھی مسلمانوں کے دوست نہیں بن سکتے، لہذا ہمارے حکمرانوں کو آنکھیں کھول لینی چاہیے اور امریکہ اور اس کے اتحادی سے بچیں، تاکہ اسلامی جمہوریہ پاکستان کی سلامتی کو آنچ نہ آسکے۔ مولانا راغب حسین نعیمی نے مزید کہا کہ اب وقت آگیا اسلامی ممالک اپنی شناخت کو بہتر کرنے کے لیے عالمی سطح پر اتحاد بنائیں، تاکہ یہود و ہنود کی سازشوں کو روکا جاسکے۔

مولانا راغب حسین نعیمی نے مزید کہا کہ امریکی نیشنل سکیورٹی ایجنسی نے دنیا بھر کے ممالک سے97 ارب خفیہ معلومات چوری کرکے دنیا کو باور کرایا ہے کہ امریکہ کسی کا دوست نہیں ہے۔ مولانا راغب حسین نعیمی نے چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس اہم ایشو پر از خود نوٹس لیتے ہوئے کمیشن تشکیل دیں اور اس بات کا پتہ کرائیں کہ کس سطح کی خفیہ معلومات چوری کی گئی ہیں، تاکہ حقائق قوم سے سامنے آسکیں اور خفیہ معلومات کوڈ میں نہ رکھنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے۔
خبر کا کوڈ : 272309
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش