0
Wednesday 2 Jun 2010 07:32

امدادی کاروان پر صیہونی حملہ رائے عامہ اور انسانی ضمیر پر حملہ ہے،سید علی خامنہ ای

امدادی کاروان پر صیہونی حملہ رائے عامہ اور انسانی ضمیر پر حملہ ہے،سید علی خامنہ ای
تہران:اسلام ٹائمز-ریڈیو تہران کی ویب سائیٹ کے مطابق رہبر انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے غزہ کے عوام کے لئے انسان دوستانہ امداد لےجانے والے کارواں پر صیہونی حکومت کے حملوں کو عالمی رائے عامہ اور انسانی ضمیر پر حملہ قرار دیا ہے۔حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے اپنے ایک پیغام میں تاکید فرمائي ہے کہ صیہونیزم،فسطائيت کا نیا اور زیادہ شدت پسند چہرہ ہے اور اس بار اس کی حمایت و مدد سب سے بڑھ کر امریکہ اور آزادی و انسانی حقوق کے دعویدار کر رہےہیں۔ 
رہبر انقلاب اسلامی نے فرمایا کہ امریکہ،برطانیہ،فرانس اور دیگر یورپی حکومتوں کو جو اس پیدائشی قاتل کی سیاسی،فوجی،اقتصادی اور تشہیراتی حامی ہیں اور اس کے ہاتھوں ہونے والے المناک واقعات کی پشت پناہی کرتی ہیں انہیں ضرور جواب دہ ہونا پڑے گا۔رہبرانقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے فرمایا تین برسوں سے غزہ کے پیر و جوان و عورتوں اور بچوں کا غذائي،طبی اور ضروری اشیاء کے لحاظ سے بائيکات کرنا کیا معنی رکھتا ہے؟ آپ نے فرمایا اسی طرح آئے دن غزہ کے جوانوں کا قتل انہیں قید کرنا اور جسمانی ایذائيں پہنچانا،کس طرح سے قابل فہم ہے؟
 رہبر انقلاب اسلامی نے تاکید فرمائي کہ غزہ کے لئے بھیجے جانے والے علامتی اور کامیاب کارواں کے کام کو دسیوں شکلوں اور روشوں پر دہرایا جانا چاہیے اور آج فلسطین نہ عربوں کا حتٰی کہ مسلمانوں کا بھی مسئلہ نہیں بلکہ معاصر دنیا میں انسانی حقوق کا مسئلہ بن چکا ہے۔ رہبر انقلاب اسلامی نے فرمایا کہ اسلامی کانفرنس تنظیم اور عرب لیگ کو غزہ کے محاصرے کے مکمل خاتمے،مغربی کنارے میں فلسطینیوں کے گھروں اور اراضی پر صیہونی حکومت کے قبضے کی روک تھام نیز نیتن یاھو اور ایھود باراک جیسے مجرموں پر مقدمہ چلانے سے کمتر پر راضی نہیں ہونا چاہیے۔
رہبر انقلاب اسلامی نے فرمایا کہ فلسطین کی مجاھد قوم اور غزہ کے عوام اور ان کی حکومت کو سمجھ لینا چاہیے کہ ان کا خبیث دشمن آج ہمیشہ سے زیادہ کمزور اور ضعیف ہو چکا ہے۔رہبر انقلاب اسلامی نے تاکید کی کہ صیہونی جرائم اسکی طاقت کی نہیں بلکہ اس کی بے بسی اور بوکھلاہٹ کی نشانی ہیں۔آپ نے فرمایا لبنان پر حملہ اس کے بعد غزہ پر حملہ ایسے ہی جنونی اقدامات ہیں جو صیہونی دہشتگردوں کو زوال کے گڑھے میں دھکیل دیں گے۔
خبر کا کوڈ : 27380
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش