0
Thursday 20 Jun 2013 10:49

وزیر اعلیٰ کے 5 مشیروں اور 5 معاونین خصوصی کی تقرریاں

وزیر اعلیٰ کے 5 مشیروں اور 5 معاونین خصوصی کی تقرریاں
اسلام ٹائمز۔ وزیر اعلیٰ کے مشیروں میں جمشید الدین ، یاسین خلیل، حاجی قلندر خان لودھی ، ملک قاسم خان خٹک اور حاجی عبدالحق شامل ہیں جبکہ مشتاق احمد غنی ، ڈاکٹر مہرتاج روغانی، ملک امجد خان آفریدی، شکیل احمد اور ضیاء اللہ آفریدی کو معاونین خصوصی مقرر کیا گیا ہے۔ دریں اثنا وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا نے اپنے 4 مشیروںن اور5 معاونین خصوصی کو محکمے بھی تفویض کردیئے ہیں ۔

مشیران برائے وزیر اعلیٰ جمشید الدین کو ایکسائز اینڈ ٹیکسیٹن، یاسین خلیل کو فزیکل پلاننگ ، حاجی قلندر خان لودھی کو خوراک اور ملک قاسم خان خٹک کو جیل خانہ جات کے محکمے الاٹ کئے گئے ہیں۔ اسی طرح معاونین خصوصی مشتاق احمد غنی کو اعلیٰ تعلیم ، ڈاکٹر مہرتاج روغانی کو سماجی بہبود ، ملک امجد آفریدی کو ہاوسنگ ، شکیل احمد کو بہبود آبادی، ضیاء اللہ آفریدی کو معدنی ترقی کے محکمے تفویض کئے گئے ہیں۔ ان امور کے اعلانات محکمہ انتظامیہ حکومت خیبر پختونخوا کے جاری کردہ 2 الگ الگ اعلامیوں میں کئے گئے۔
خبر کا کوڈ : 275175
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش