0
Thursday 20 Jun 2013 18:14

حکومت میڈیا پر یو ایس ایڈ کے اشتہارات پر پابندی عائد کرئے،اساتذہ پنجاب یونیورسٹی

حکومت میڈیا پر یو ایس ایڈ کے اشتہارات پر پابندی عائد کرئے،اساتذہ پنجاب یونیورسٹی
اسلام ٹائمز۔ پنجاب یونیورسٹی اکیڈیمک سٹاف ایسوسی ایشن نے امریکی عوام سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اوبامہ حکومت پر دباوڈالیں کہ پاکستان میں دہشت گردوں کو پیسہ دینا اور ان کی پشت پناہی بند کرے جبکہ حکومت پاکستان اور میڈیا سے مطالبہ کیا کہ وہ (US AID) کے اشتہارات پر پابندی عائد کریں۔ اکیڈیمک سٹاف ایسوسی ایشن نے بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کی یادگار کوئٹہ ریذیڈنسی پر حملے کی مذمت کے لئے جمعرات کو شعبہ کیمسٹری سے ادارہ تعلیم و تحقیق تک ایک ریلی کا انعقاد کیا۔ جس میں ایسوسی ایشن کے منتخب نمائندوں اور اساتذہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔شرکاء نے مختلف بینرز اور پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جس میں زیارت ریذیڈنسی پر حملے کی مذمت میں لکھا تھا کہ " قائداعظم کی محبت کو ہمارے دلوں سے نہیں نکالا جا سکتا"۔ "امریکہ پاکستان میں دہشت گردوں کو پیسہ دینا بند کرے اور مسلمانوں کو چین اور سکون سے رہنے دے" حکومت پاکستان اور میڈیا یوایس ایڈ کے اشتہارات فوری طور پر بند کرے۔

قبل ازیں پنجاب یونیورسٹی اکیڈیمک سٹاف ایسوسی ایشن کی مجلس عامہ کے اجلاس میں اساتذہ نے بانی پاکستان قائد اعظم کی کوئٹہ ریذیڈنسی پر حملے کی پر زور مذمت کرتے ہوئے حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ اسے اپنی حالت میں بحال کرنے کے ساتھ ساتھ تمام صوبوں میں قائد ریذیڈنسی کے ماڈل تعمیر کئے جائیں تاکہ ملک دشمن قوتوں کہ منہ توڑ جواب دیا جائے۔ اساتذہ نے پنجاب یونیورسٹی وائس چانسلر سے مطالبہ کیا کہ انہیں اپنے خرچہ پر پنجاب یونیورسٹی نیو کیمپس میں کوئٹہ ریذیڈنسی کا ایک ماڈل بنانے کی اجازت دی جائے۔ اجلاس جمعرات کو قائد اعظم کیمپس (نیو کیمپس) میں ہوا جس کی صدارت داکٹر احسان شریف جبکہ سیکرٹری جاوید سمیع اور اساتذہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

قراداد میں کہا گیا ہے کہ" اجلاس قائداعظم کی ریذیڈینسی پر حملہ اور بہادر خان یونیورسٹی کوئٹہ کی طالبات کے قتل عام کو انتہائی تشویش کی نگاہ سے دیکھتا ہے اور حکومت پاکستان اور حکومت بلوچستان سے مطالبہ کرتا ہے کہ سکیورٹی انتظامات بہتر بناتے ہوئے آئندہ کیلئے ایسے ظالمانہ اور سفاکانہ اقدامات کا تدارک کیا جائے۔ زیارت ریذیڈینسی اصل حال میں فی الفور بحال کیا جائے۔ یہ اجلاس سانحہ کوئٹہ میں جاں بحق اور زخمی ہونیوالی طالبات کے لواحقین کیساتھ دلی ہمدردی کا اظہار کرتا ہے اور یہ ممکن تعاون کا یقین دلاتا ہے"۔ اجلاس میں خواتین اساتذہ نے ایک خاتون ٹیچر کی طرف سے ایجنڈے سے ہٹ کر اپنے ذاتی معاملات پر غیر پارلیمانی الفاظ کے استعمال کی پر زور مذمت کرتے ہوئے اس کے خلاف ایک متفقہ قرارداد پیش کی۔ ایک اور قراداد میں وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف ، وزیر خزانہ اسحاق ڈار چیئرمین ایف بی آر سے مطالبہ کر تا ہے کہ اساتذہ کو انکم ٹیکس پر دی جانے والی چھوٹ فی الفور بحال کر کے اپنی علم دوستی کا ثبوت دیں اس کیساتھ ساتھ ٹینور ٹریک پر کام کرنیوالے اساتذہ کی تنخواہوں میں بھی بی پی ایس اساتذہ کی طرح 10 فیصد اضافے کا اعلان کیا جائے۔
خبر کا کوڈ : 275322
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش