0
Thursday 9 Apr 2009 11:52

بھارت سرحدوں پر فوج اور افغانستان میں سویلیئنز کی تعداد کم کرے، ہالبروک

بھارت سرحدوں پر فوج اور افغانستان میں سویلیئنز کی تعداد کم کرے، ہالبروک
 نئی دہلی/کراچی: افغانستان اور پاکستان کیلئے امریکا کے خصوصی نمائندے رچرڈ ہالبروک نے کہا ہے کہ بھارت سرحدوں پر فوج اور افغانستان میں سویلینز کی تعداد کم کرے۔ وہ گزشتہ روز بھارتی حکام سے ملاقاتوں کے بعد ایڈمرل مائیکل مولن کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ افغانستان سمیت دیگر اہم مسائل بھارت کی مدد کے بغیر حل نہیں کئے جاسکتے۔ پاکستان سے دوبارہ مذاکرات شروع کرنے کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں امریکی نمائندے نے کہا کہ ہم بھارت کو کچھ کرنے کیلئے کہنے نہیں آئے اور نہ ہی ہمارے کوئی مطالبات ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 1947 میں تقسیم کے بعد پاکستان، بھارت اور امریکا کو پہلی بار یکساں خطرے اور چیلنج کا سامنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں عسکریت پسندی کو شکست دینا افغانستان میں کامیابی کی بنیادی شرط ہے۔ نمائندہ جنگ کے مطابق امریکی حکام کی جانب سے بھارتی شخصیات کے ساتھ ظہرانے کے موقع پر امریکی حکام نے بھارتی شخصیات کو ایک خاص موقعہ پر بلایا گیا اور مولن اور ہالبروک سے اس موقع پر ملاقات کرنے والوں میں را اور اور آئی بی کے سابقہ افسران سے بھی ملاقات کی۔ علاوہ ازیں اس موقع پر ایڈمرل مولن نے کہا کہ بھارت خطے کی اہم طاقت ہے۔ اس لئے اس کا کردار انتہائی اہم ہے۔ دریں اثنا رچرڈ ہالبروک کا کہنا تھا کہ بیت اللہ محسود پاکستان اور امریکا سمیت خطے کیلئے بڑا خطرہ ہے۔ نیو یارک کے واقعے سے بیت اللہ محسود کا کوئی تعلق نہیں۔ پاکستان میں جو کچھ ہو رہا ہے اس کے اثرات افغانستان میں مرتب ہو رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سوات میں جو کچھ ہو رہا ہے وہ باعث تشویش ہے۔ امریکی فوج کے سربراہ ایڈمرل مائیک مولن نے کہا کہ کئی بار پاکستان کا دورہ کر چکا ہوں اور سکیورٹی کے حوالے سے بات چیت ہوئی ہے۔ قبل ازیں رچرڈ ہالبروک امریکی چیفس آف سٹاف ایڈمرل مائیک مولن کے ہمراہ اسلام آباد سے نئی دہلی پہنچے۔ جہاں انہوں نے خارجہ سیکرٹری شیوشنکر مینن اور قومی سلامتی کے مشیر آر کے نارائینن سے ملاقات کی۔ امریکی ایلیچی نے بھارتی حکام سے ملاقات میں علاقائی سلامتی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔ رچرڈ ہال بروک نے بھارت سے کہا ہے کہ وہ پاکستان کے ساتھ کشیدگی میں کمی کرے اور پاکستان کے ساتھ مذاکرات کا سلسلہ بحال کرے۔ بھارتی حکام نے ایک مرتبہ پھر امریکا کی جانب سے طالبان اور القاعدہ سے نمٹنے کیلئے پاکستان کی مزید فوجی امداد کے اعلان پر تشویش کا اظہار کیا۔
خبر کا کوڈ : 2757
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش