0
Friday 28 Jun 2013 01:51

جسٹس مقبول باقر پر حملہ، تحقیقات میں پیش رفت، جائے وقوعہ سے کالعدم تنظیم کا ترانہ برآمد

جسٹس مقبول باقر پر حملہ، تحقیقات میں پیش رفت، جائے وقوعہ سے کالعدم تنظیم کا ترانہ برآمد
اسلام ٹائمز۔ کراچی پولیس جسٹس مقبول باقر کے قافلے پر حملہ کرنے والے کے قریب پہنچ گئی۔ دھماکے کی جگہ سے کالعدم تنظیم کے ترانے پر مشتمل پمفلٹ بھی مل گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں برنس روڈ پر جسٹس مقبول باقر کے قافلے پر حملے کی تحقیقات کے دوران تفتیش کاروں کو دھماکے کی جگہ سے ایک مبینہ دہشتگرد کی شناختی دستاویز ملی ہے۔ تفیش کاروں کا کہنا ہے کہ شناختی دستاویز دہشتگردوں تک پہنچے میں مددگار ثابت ہوسکتی ہے۔ تحقیقاتی ٹیموں کو معائنہ کے دوران ایک نظم بھی ملی ہے جو کالعدم تنظیموں میں ترانے کے طور پر استعمال ہوتی ہے۔ پولیس نے دھماکے کی جگہ سے ملنے والے شواہد کے بعد تفتیش کا دائرہ مزید وسیع کر دیا ہے، پولیس کی 7 ٹیمیں دہشتگردوں کی گرفتاری کے لئے مختلف علاقوں میں چھاپے مار رہی ہیں۔
خبر کا کوڈ : 277463
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش