0
Thursday 27 Jun 2013 18:17

ملک بھر میں جسٹس مقبول باقر پر حملے کیخلاف وکلاء کی ہڑتال اور احتجاج

ملک بھر میں جسٹس مقبول باقر پر حملے کیخلاف وکلاء کی ہڑتال اور احتجاج
اسلام ٹائمز۔ کراچی میں گزشتہ روز سندھ ہائی کورٹ کے جج جسٹس مقبول باقر کے قافلے پر بم حملے کیخلاف کراچی سمیت ملک کے چھوٹے بڑے شہروں میں وکلاء نے عدالتی امور کا بائیکاٹ کیا۔ کراچی میں سندھ بار کونسل کی اپیل پر صوبے بھر میں عدالتی کارروائیاں معطل رہیں اور وکلاء عدالتوں میں پیش نہیں ہوئے۔ وکلاء کا مطالبہ تھا کہ جسٹس مقبول باقر پر بم حملے میں ملوث ملزمان کو فوری گرفتار کیا جائے۔ نواب شاہ، لاڑکانہ، بدین اور تھرپارکر کی عدالتوں میں بھی وکلاء کی ہڑتال کے باعث سائلین کو پریشانی کا سامنا رہا۔ نواب شاہ کی عدالتوں میں سیکیورٹی بڑھا دی گئی ہے۔ اسلام آباد اور راولپنڈی ہائیکورٹ اور ڈسٹرکٹ بار میں بھی وکلاء ہڑتال پر رہے۔ وکلاء کا کہنا ہے کہ ججز پر حملہ انصاف کی فراہمی کی راہ میں رکاوٹ ہے۔

لاہور سمیت پنجاب بھر میں وکلاء نے کراچی واقعے کیخلاف احتجاج کیا۔ کئی شہروں میں احتجاجی مظاہروں کا اہتمام کیا گیا۔ ملتان، سرگودھا، مظفر گڑھ، کوٹ ادو، جتوئی اور علی پور تحصیل میں وکلا ہڑتال پر رہے۔ بلوچستان بار ایسوسی ایشن کی اپیل پر کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں بھی عدالتی کاروائی کا بائیکاٹ کیا گیا۔ پشاور سمیت خیبر پختونخوا کے مختلف شہروں میں بھی وکلاء نے ہڑتال کی۔
خبر کا کوڈ : 277326
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش